سیرت حضرت اماں جان

by Other Authors

Page 264 of 326

سیرت حضرت اماں جان — Page 264

264 طرف بھیج دیتے تھے۔ایک مرتبہ آپ نے درس عام میں فرمایا۔کسی شخص نے میری بیوی کے لئے ام المومنین کے الفاظ استعمال کئے ہیں۔یہ غلطی ہے۔بیوی صاحب ام المومنین ہیں۔آپ خلیفہء وقت کی اطاعت کا نمونہ تھیں۔جس کا ذکر حضرت مسیح الا ول رضی اللہ عنہ اکثر فرمایا کرتے۔جب آپ گھوڑے سے گرے۔اور ایک لمبے عرصہ تک بیمار رہے۔صبح کا ناشتہ حضرت اُم المومنین رضی اللہ تعالیٰ عنہا بھیجتی تھیں۔اللهم اغفر لها وارحمها - آمین ۱۴۵ حضرت مولوی محمد جی صاحب حضرت مولوی صاحب (حضرت خلیفہ اوّل رضی اللہ تعالیٰ عنہ ) کے حلقہ تدریس میں گوجر طالبعلم تھے۔ایک روز ایک جوان رو پڑا۔اس سے پوچھا گیا۔تو اس نے کہا مجھے لسی نہیں ملتی۔مولوی صاحب نے اماں جان کو پیغام بھیجا کہ ہمارے شفاخانہ میں روزانہ لیس بھجوا دی جائے۔حضرت اماں جان تمام گرمی میں بڑا برتن کسی کا بھجواتی رہیں۔۱۴۶