سیرت حضرت اماں جان — Page 266
266 جو دارالا نوار کی سڑک پر واقع ہے کھڑی ہو کر پانی کا چڑھاؤ اور بہاؤ ملاحظہ فرما تیں۔اسی طرح پل بہشتی مقبرہ پر بھی تشریف لے جاتیں۔۱۴۸ خدا کے فضل اور قدرت الہی پر نظر رکھنا مکرمہ آمنہ بیگم صاحبہ اہلیہ چوہدری عبداللہ خان صاحب آپ ہر وقت خدا تعالیٰ کے فضل اور قدرت پر نظر رکھتیں۔ایک دفعہ قادیان میں کافی عرصے کی بات ہے۔دوپہر کا وقت تھا کہ آپ پلنگ پر بیٹھی ہوئی تھیں کہ محترمہ خالہ رحمانی صاحبہ مرحومہ آئیں۔وہ اکثر آپ کی خدمت میں بیٹھا کرتی تھیں۔محترمہ خالہ صاحبہ اپنے گھر سے ریڈیو پر جو ڈرامہ یا خبریں وغیرہ سنتیں تو حضرت اماں جان رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی طبیعت بہلانے کی خاطر آپ کوسُنا تیں۔ایک دفعہ خالہ صاحبہ یونہی مذاقاً کہنے لگیں۔”اماں جان انگریزوں کے ہاتھوں کے قربان جائیں انہوں نے کیسے کیسے حیرت انگیز کام کئے۔مثلا ریڈیو ایجاد کیا جس کے ذریعے ہم دُور ہی بیٹھے وہاں کی خبریں سن سکتے ہیں، آپ اسی وقت اپنے پلنگ پر اٹھ کر بیٹھ گئیں۔اور فرمانے لگیں ” قربان جائیں اُس اللہ کے جس نے انسان بنائے اور پھر اُس نے اس کو اتنی عقل دی ۱۳۹۴ سبقت في الخير از مکرم شیخ عبدالحکیم احمدی صاحب آپ ہر نیک کام میں سبقت فرما تیں۔ایک بار کا ذکر ہے۔کہ جماعت شملہ نے مسجد کے چندہ کی تحریک کی۔آپ حضرت میر محمد اسمعیل صاحب کے بنگلہ پر تشریف فرما تھیں۔اور ہمارا جلسہ یہاں ہی ہو رہا تھا۔آپ نے جیسے ہی سُنا کہ چندہ کی تحریک ہوئی ہے۔اندر سے اپنی خادمہ کے ہاتھ ایک سوروپے چندہ مسجد میں بھجوائے۔جزاکم اللہ احسن الجزاء۔یہ عملی تربیت تھی جو اپنے نمونہ سے خدام کو کرتیں۔اور ہمارے دلوں میں ایک بشاشت پیدا ہوتی۔جس کو میں بیان نہیں کر سکتا۔۱۵۰ محترمہ آمنہ بیگم صاحبہ اہلیہ نیک محمد خان غزنوی صاحب ویسے تو حضرت اُم المومنین رضی اللہ عنہا کا ہاتھ صدقہ وخیرات میں بارانِ رحمت کی طرح برستا