سیرت حضرت اماں جان — Page 10
دسمبر ۱۹۳۳ء: 10 نظارت ضیافت قادیان نے جلسہ سالانہ کے لئے دیگوں کی ضرورت پیش آنے پر تحریک کی۔اس تحریک میں حضرت اماں جان نے ایک دیگ عنایت فرمائی۔۳۳ اس تحریک میں آپ نے سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی طرف سے بھی ایک دیگ عنایت فرمائی۔فروری ۱۹۳۴ء۔فیروز پور میں : حضرت سیدہ نصرت جہاں بیگم صاحبہ اور سیدہ ام ناصر احمد صاحبہ لجنہ اماء اللہ فیروز پور کی درخواست پر ا ا فروری ۱۹۳۴ء کو فیروز پور تشریف لے گئیں۔ممبرات لجنہ فیروز پور نے آپ کے اعزاز میں مکرم پیرا کبر علی صاحب کی کوٹھی پر دعوت طعام دی۔اور حضرت اماں جان کی خدمت میں ایک ریشمی چادر کا تحفہ پیش کیا۔جس کو آپ نے بڑے خلوص سے شرف قبولیت عطا فرما کر تمام خواتین کے ساتھ مل کر دعا کی۔۳۴، ۳۵ فروری ۱۹۳۴ء ساٹھ ہزار روپے قرضہ کی تحریک: سلسلہ کی ضروریات کے پیش نظر فروری ۱۹۳۴ ء میں مرکزی اداره نظارت امور عامہ قادیان کی طرف سے ساٹھ ہزار روپے قرض کی ایک تحریک کی گئی۔اس تحریک میں کئی احباب و خواتین نے حصہ لیا۔اس تحریک میں حضرت سیدہ نصرت جہاں بیگم صاحبہ نے بھی حصہ لیا۔۳۶ ٫۵٫۴اگست ۱۹۳۴ء ۲ جولائی ۱۹۳۴ء کو حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب کا نکاح حضرت صاحبزادی منصورہ بیگم صاحبہ بنت حضرت حجتہ اللہ نواب محمد علی خان صاحب کے ساتھ عمل میں آیا۔۴ را گست ۱۹۳۴ء کو آپ کی بارات مالیر کوٹلہ گئی۔جن میں حضرت سیدہ نصرت جہاں بیگم صاحبہ ، حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ، حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحب ، حضرت سیدہ ام ناصر احمد صاحبہ ، حضرت مولانا سید سرور شاہ صاحب ، اور حضرت صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب شامل ہوئے۔۵/اگست ۱۹۳۴ء کو سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ عنہ بھی مالیر کوٹلہ تشریف لے گئے۔۳۷ رض