سیرت حضرت اماں جان

by Other Authors

Page 8 of 326

سیرت حضرت اماں جان — Page 8

80 ۱۹۲۲ء مالی تحریک پر لبیک ۱۹۲۲ء کا سال مالی لحاظ سے جماعت کے لئے ایک مشکل سال تھا۔سید نا حضرت خلیفۃالمسیح الثانی نا رضی اللہ عنہ نے انجمن احمدیہ کا بوجھ ہلکا کرنے کے لئے چندہ خاص کی تحریک فرمائی۔اس میں حضرت اماں جان نے ایک سو روپے عنایت فرمائے۔۲۴ مارچ ۱۹۲۳ء ملکانہ کے مجاہدین کے لئے دعا ۱۲ / مارچ ۱۹۲۳ء کو ملکانہ کے لئے پہلا قافلہ روانہ ہوا۔اس قافلہ کی قیادت حضرت چوہدری فتح محمد صاحب سیال نے فرمائی۔قافلہ کو روانہ کرنے کے لئے حضرت اُم المومنین بھی از راہ شفقت مع چند خواتین تشریف لائیں۔اس موقع پر آپ نے دعا کی۔اور مجاہدین کو اعلاء کلمۃ اللہ کے لئے اپنی آنکھوں کے سامنے روانہ ہوتے دیکھا۔۲۵ قیام لجنہ کے بعد مستورات کے لئے پہلی مالی تحریک قیام لجنہ اماءاللہ کے بعد مستورات کے لئے سب سے پہلی مالی تحریک جو سیدنا حضر نہ خلیفة أمسیح الثانی رضی اللہ عنہ نے فرمائی وہ مسجد برلن کی تعمیر کیلئے چندہ کی تحریک تھی۔اس تحریک میں حضرت سیدہ نصرت جہاں بیگم صاحبہ نے پانچ صد روپے ادا فرمائے ۲۶ سید نا حضرت خلیفتہ المسیح الثانی نے حضرت سیدہ اماں جان کے چندہ مسجد برلن کی نسبت فرمایا : ” بڑی رقموں میں سے ایک رقم حضرت اُم المومنین کی طرف سے پانسو روپے کی تھی۔ہماری جائیداد کا ایک حصہ فروخت ہوا تھا اس میں سے ان کا حصہ پانسور و پیہ بنتا تھا انہوں نے وہ سب کا سب اس چندہ میں دے دیا۔میں جانتا ہوں کہ ان کے پاس یہی نقد مال تھا۔“ہے ۱۹۲۳ء: نور ہسپتال کے زنانہ وارڈ کا سنگ بنیاد یکم اگست ۱۹۲۳ء کو صبح آٹھ بجے زنانہ وارڈ کا سنگ بنیاد حضرت سیدہ اماں جان صاحبہ کے مبارک ہاتھوں سے رکھا گیا۔آپ کمال مہربانی اور شفقت سے نور ہسپتال تشریف لے گئیں۔ممبرات لجنہ آپ کے ہمراہ تھیں۔آپ نے ہسپتال کے لئے دعا کروائی۔اور نور ہسپتال کے زنانہ کمروں کی بنیادی اینٹ رکھی۔۲۸