سیرت حضرت اماں جان

by Other Authors

Page 7 of 326

سیرت حضرت اماں جان — Page 7

سیرت 7 حضرت خلیفہ اسیح الثانی کی سب سے پہلی مالی تحریک نومبر ۱۹۱۶ء: سید نا حضرت خلیفہ اسی الثانی رضی اللہ عنہ نے مسند خلافت پر متمکن ہوتے ہی سب سے پہلی مالی تحریک بارہ ہزار روپے کی فرمائی۔حضرت اماں جان نے اس تحریک میں ایک صد روپے چندہ عطا فرمایا۔۱۸ حضرت اماں جان معہ حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحب قادیان سے مالیر کوٹلہ تشریف لے گئیں۔19 ۱۹۱۷ء میں آپ شملہ تشریف لے گئیں۔۲۰ ۱۹۱۸ء: حضرت اماں جان معہ حضرت سید میر محمد الحق صاحب اور صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب نیز حضرت سیدہ نصیرہ بیگم صاحبہ پٹیالہ تشریف لے گئیں۔۲۱ ۱۹۲۱ء کو حضرت سیدہ اماں جان صاحبہ کشمیر تشریف لے گئیں۔۲۲ ۲۵؍ دسمبر ۱۹۲۲ء تاسیس لجنہ اماءاللہ مرکزیہ حضرت اُم المومنین و لجنہ اماءاللہ کی اولین مربیہ تھیں اور ابتدائی چودہ ممبرات میں سے سب سے پہلا نمبر آپ کا تھا۔لجنہ اماءاللہ کے بنیادی مقاصد ابتدائی تحریک پر سب سے پہلے آپ کے دستخط ہیں۔رسالہ احمدی خاتون سلسلة الجدید جلد نمبر صفحہ ۶ پر آپ کا نام یوں شائع ہوا: ( حضرت اُم المومنین ) ام محمود نصرت جہاں بیگم۔ނ سب سے پہلا اجلاس آپ ہی کی زیر صدارت ہوا جس میں صدر اور سیکرٹری کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔وقتاً فوقتاً آپ لجنہ اماء اللہ کے اجلاسوں میں شرکت فرمائیں اور مناسب ہدایات نواز تھیں۔حضرت مفتی محمد صادق صاحب جب سات سال یورپ و امریکہ میں خدمتِ اسلام کے بعد قادیان پہنچے تو لجنہ اماءاللہ قادیان کی طرف سے آپ کی خدمت میں ایک تہنیت نامہ پیش کیا گیا اس کے آخر میں سب سے پہلے حضرت اُم المومنین کے یوں دستخط ثبت ہیں: پریزیڈنٹ لجنہ اماءاللہ (ام المومنین ) نصرت جہاں بیگم ۲۳