سیرت طیبہ — Page 307
مگر عیسائی دنیا یا درکھے کہ وہ اس قسم کی ہوشیاری اور حیلہ جوئی سے بچ نہیں سکتے۔مسیحیت کے دن اب گنے جاچکے ہیں۔صلیب ٹوٹ کر رہے گی اور اسلام بہر حال فتح پائے گا اور غالب ہوگا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں ”میرا دل مردہ پرستی کے فتنہ سے خون ہوتا جاتا ہے۔۔۔۔میں کبھی کا اس غم سے فنا ہو جا تا اگر میرا مولا اور میرا قادر وتوانا (خدا) مجھے تسلی نہ دیتا کہ آخر تو حید کی فتح ہے۔غیر معبود ہلاک ہوں گے اور جھوٹے خدا اپنی خدائی کے جود سے منقطع کئے جائیں گے۔مریم کی معبودانہ زندگی پر موت آئے گی اور نیز اس کا بیٹا اب ضرور مرے گا۔۔۔۔خدا نے چاہا ہے کہ ان دونوں کی جھوٹی معبودانہ زندگی کو ( دلائل اور براہین کے ذریعہ ) موت کا مزا چکھائے۔سو اب وہ دونوں مریں گے۔کوئی ان کو بچا نہیں سکتا۔اور وہ تمام خراب استعدادیں بھی مریں گی جو جھوٹے خداؤں کو قبول کر لیتی تھیں۔نئی زمین ہوگی اور نیا آسمان ہوگا۔وہ دن نزدیک آتے ہیں کہ سچائی کا آفتاب مغرب کی طرف سے چڑھے گا اور یورپ کو سچے خدا کا پتہ لگے گا۔“ (اشتہار ۱۴ جنوری ۱۸۹۷ء و تذکره ص۲۹۹)