سیرت طیبہ محبوب کبریا ﷺ — Page 73
(۷) ہیں: آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا شادیاں کرنا اور اہل بیت سے مشفقانہ سلوک اس بارے میں حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی ایک تحریر ملاحظہ فرمائیں۔آپ فرماتے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر یہ اعتراض کیا جاتا ہے کہ اُن کی کئی بیویاں تھیں اور یہ کہ آپ کا یہ فعل نعوذ باللہ من ذالک عیاشی پر مبنی تھا مگر جب ہم اس تعلق کو دیکھتے ہیں جو آپ کی بیویوں کو آپ کے ساتھ تھا تو ہمیں ماننا پڑتا ہے کہ آپ کا تعلق ایسا پاکیزہ ایسا بے لوث اور ایسار وحانی تھا کہ کسی ایک بیوی والے مرد کا تعلق بھی اپنی بیوی سے ایسا نہیں ہوتا اگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا تعلق اپنی بیویوں سے عیاشی کا ہوتا تو اس کا لازمی نتیجہ یہ نکلنا چاہئے تھا کہ آپ کی بیویوں کے دل کسی روحانی جذبہ سے متاثر نہ ہوتے مگر آپ کی بیویوں کے دل میں آپ کی جو محبت تھی اور آپ سے جو نیک اثر اُنہوں نے لیا تھا وہ بہت سے ایسے واقعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ کی وفات کے بعد آپ کی بیویوں کے متعلق تاریخ سے ثابت ہیں۔۔۔۔“ 66 (دیباچہ تفسیر القرآن صفحه ۲۰۵) قرآن حکیم میں سورہ احزاب کی آیات کریمہ ۳۰،۲۹ میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ: 73