سیرت طیبہ محبوب کبریا ﷺ

by Other Authors

Page 22 of 99

سیرت طیبہ محبوب کبریا ﷺ — Page 22

کارگر نہ ہوئی یہ ایک معجزہ تھا۔(۴) چوتھاوہ موقعہ تھا جب کہ ایک یہودیہ نے آنجناب کو گوشت میں زہر دے دی تھی اور وہ زہر بہت تیز اور مہلک تھی اور بہت وزن اُس کا دیا گیا تھا۔(۵) پانچویں وہ نہایت خطرناک موقع تھا جب کہ خسرو پرویز شاہ فارس نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے قتل کے لئے مصمم ارادہ کیا تھا اور گرفتار کرنے کے لئے اپنے سپاہی روانہ کئے تھے۔پس صاف ظاہر ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ان تمام پر خطر موقعوں سے نجات پانا اور ان تمام دشمنوں پر آخر کار غالب ہو جانا ایک بڑی زبردست دلیل اس بات پر ہے کہ در حقیقت آپ صادق تھے اور خدا آپ کے ساتھ تھا۔(روحانی خزائن جلد ۲۳ ، چشمہ معرفت صفحه ۲۶۳ حاشیه ) حبیب کبریا حضرت خاتم النبین سید المرسلین محمد مصطفی احمد مجتبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بابرکت اور پاکیزہ زندگی کے متعلق بعض باتیں آپ پڑھ چکے ہیں۔اب میں اختصار کے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت طیبہ کے متعلق جو دنیا کے تمام انسانوں سے ممتاز مقام رکھتے تھے اور خداوند کریم نے بھی آپ کو اسی لئے تیس ( سب انسانوں کے سردار ) رحمہ العلمین اور رؤف رحیم کے پیارے خطاب عطا کئے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات گرامی کو اسوہ حسنہ قرار دیا تھا۔لہذا یہ ذکر ہمارے لئے ہر طرح خیر و برکت کا موجب ہوگا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اُسوہ حسنہ پر چل کر ہم دین و دنیا کی بھلائی بھی حاصل کر سکیں گے۔اُن میں سے چند باتیں جو عرض کرنا چاہتا ہوں وہ یہ ہیں : ۱ - آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اللہ تعالی سے عشق و محبت کا تعلق اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ہر کام ہی تقویٰ کو مد نظر رکھ کر رضائے الہی کے تحت کرنا۔۲- آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیم جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خدا تعالیٰ کی طرف سے عطا کی گئی۔-۳- آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اپنے اقوال اور احادیث مبارکہ۔22