فرائض سیکریٹریان — Page 39
فرائض سیکر یٹریان 39 (10) نائب سیکریٹری مال کو نا دھندگان، بقایا داران اور آمد سے کم پر چندہ دینے والوں کی معلومات مہیا کرنا اور اس سے اس سلسلہ میں ہر قسم کا تعاون کرنا۔(11) بقایا جات معاف کرانے والوں اور کم شرح پر چندہ دینے والوں کی درخواست پر حسب قواعد کا روائی کرنا۔(12) چندہ جات کی جن مدات کی وصولی کی اسم وارتفصیل بھجوانی ضروری ہو تو ترسیل کے وقت اس بات کی تسلی کر لے کہ وہ اسم وارتفصیلات ساتھ بھجوائی جارہی ہیں۔( 13 ) جملہ وصول شدہ چندہ جات کو بر وقت ترسیل کرنا یا کروانا۔(14) اگر کسی حلقہ سے بروقت چندہ جمع نہیں ہورہا تو اس حلقہ کے محصل یا سیکر یٹری مال کو تاکید کرنا۔جماعتی رقم کی حفاظت سیکر یٹری مال کے فرائض میں شامل ہے۔نوٹ:۔ذیلی تنظیمیں اپنے چندے اپنی اپنی مطبوعہ رسید بک پر وصول کریں گی۔(15) سیکریٹری مال کے ذمہ ان دیگر فرائض کی بجا آوری بھی ہوگی جو مرکز کی طرف سے اس کے سپرد کئے جائیں۔(☆☆☆☆☆) نائب سیکریٹری مال (1) سیکریٹری مال سے بقایا داران کے بارہ میں معلومات حاصل کر کے اس سلسلہ میں ان احباب سے رابطہ کرنا اور ان کو پیار اور محبت کے ساتھ اپنے چندہ جات کی ادائیگی کی طرف توجہ دلانا۔(2) نادہندگان سے رابطہ کر کے ان کو چندہ جات کی ادائیگی کی تحریک کرنا۔(3) نومبائعین کو چندہ کے نظام میں شامل کر کے جماعتی نظام کا مستقل حصہ بنانا۔(☆☆☆☆☆)