فرائض سیکریٹریان — Page 40
فرائض سیکر یٹریان 40 محصل (1) اپنے حلقہ کے احباب سے واقعیت پیدا کرنا اور ان سے صدر انجمن احمدیہ کی مطبوعہ رسید بک پر ہر قسم کے جماعتی چندہ جات وصول کرنا۔(2) وصول شدہ تمام چندہ جات کو سیکر یٹری مال کے پاس ساتھ کے ساتھ جمع کروانا۔کم از کم مہینہ میں دوبارضر ور جمع کروائے۔(*****) مہیا کرنا۔محاسب (1) جماعتی چندہ جات کا مد وار حساب رکھنا۔(2) مقامی اخراجات کے بجٹ کی مدوار اخراجات کی نگرانی کرنا۔(3) ماہوار گوشواره آمد و خرج و وصولی چندہ جات تیار کر کے سیکریٹری مال کو پیش کرنا۔(4) رقم ترسیل مرکز کے لئے مدوار تفصیلات مہیا کرنا۔(5) مقامی اخراجات کا حساب رکھنا اور خرچ کی رسیدات کو محفوظ رکھنا اور بوقت آڈٹ (6) اس بات کا جائزہ لینا کہ رسیدات اخراجات پر ضروری تصدیقیں موجود ہیں اور جن رسیدات میں سے جن اشیاء کا رجسٹر جائیداد میں اندراج ضروری ہے ان کا رجسٹر جائیداد میں اندراج ہو چکا ہے۔(7) ہر ماہ اس بات کی کاروائی کرنا کہ امین، محاسب اور سیکریٹری مال کے اندراجات با ہم تطابق رکھتے ہوں۔فرق کی صورت میں اس کو دور کرنا۔(8) محاسب کے ذمہ ان دیگر فرائض کی بجا آوری بھی ہوگی جو مرکز کی طرف سے اس