فرائض سیکریٹریان

by Other Authors

Page 25 of 67

فرائض سیکریٹریان — Page 25

عمومی هدایات 25 25 (3) امراء اور صدران وہ اعلیٰ انتظامی افسر ہیں جو مرکز کی طرف سے اپنی مقامی جماعت کے جملہ تمام امور کے ذمہ دار اور نگرانی کیلئے مقرر کئے جاتے ہیں۔(2) جب کسی بھی عہد یدار کو وقتی طور پر کسی خاص ڈیوٹی پر لگایا جاوے جو اسکے مستقل کام کے علاوہ ہو تو اس سے اسکی مفوضہ ڈیوٹی پر اثر نہیں پڑے گا یعنی وہ بدستور اپنے شعبہ کا بھی ذمہ دار ہوگا اور اس ڈیوٹی کا بھی جو اسکے ذمہ زائد لگائی گئی ہے۔) کسی مقامی جماعت کو صدرا انجمن احمدیہ کی کسی جائیداد غیر منقولہ کے فروخت یا مہبہ یار بہن یا تبدیل کرنے کا بغیر منظوری خلیفہ امسیح اختیار نہ ہوگا۔یہ منظوری بواسطه صدرانجمن احمدیہ حاصل کی جائے گی۔(1) کسی مقامی جماعت کو کسی بھی چندہ کی رقم کو خواہ لوکل فنڈ کی ہو یا کسی اور مقصد کے لئے حاصل کی گئی ہو معاف کرنے کا اختیار نہ ہوگا۔) اگر مقامی جماعت کی عاملہ میں کوئی معاملہ کسی ایسے ممبر کی ذات کے متعلق پیش ہو تو اسے اس وقت اجلاس میں موجود نہیں ہونا چاہئے۔نیز اگر ایسا ممبر اجلاس کا صدر ہو تو اس معاملہ کے واسطے موجود ہیمبران سے وقتی طور پر دوسرا صد را جلاس منتخب کر لیا جائے۔() مجلس عاملہ کے ممبران کا یہ فرض ہو گا کہ اجلاس کے دوران جو گفتگو یا اظہار رائے کی معاملہ سے متعلق ہوا سے بصیغہ راز رکھیں۔