مسلمانوں کے سائنسی کارنامے

by Other Authors

Page 47 of 128

مسلمانوں کے سائنسی کارنامے — Page 47

81 80 عمل الحساب، التبصره في علم الحساب اور کشف الجلباب عن علم الحساب، ریاضی پر اس کی اہم کتابیں ہیں۔اس کا سب سے بڑا کارنامہ الجبر میں عربی حروف (algebraic symbols) کا استعمال ہے: جیسے 'و ( جمع کے لیے ) الی (منفی) 'فی (ضرب) اور علی ( تقسیم) دش (شئے ، نا معلوم چیز کے لیے ) م (ایکس اسکوائر ) ہک (ایکس کیوب )۔یہ عربی حروف اس نے کشف الاسرار عن علم الحروف الغبار میں بیان کیے تھے۔این قاضی صاعد اندلسی (1068ء) کی کتاب طبقات الامم اور علامہ جمال الدین القفطى (1248ء) کی کتاب اخبار العلما باخبار الحکماء کی بنیاد پر اسپین کے عا سن چیز پیریز (Sanches-Perez) نے اندلس کی ہسٹری آف میتھے میںکس اور ایسٹرونومی کی ببلیو گرافی 1921ء میں تیار کی۔جس میں 191 ریاضی دانوں اور ماہرین فلکیات کی کتابوں اور رسائل کا ذکر کیا۔اس موضوع پر زمانہ حال کے چار مغربی محققین بھی بہت ریسرچ کر چکے ہیں یعنی اسٹائن شنائیڈر (Steinschneider)، سوتر (Suter)، وو پکے (Woepke) اور ریناڈ (Renaud)۔مسلمان اسکالر اے ایس بسعیدان (Saidan) کی کتاب تاریخ علم الجبرفی العالم العربی کویت 1985ء(Kuwait) بھی قابل ذکر ہے۔6 علم طبیعیات قرون وسطی کے نامور اور ممتاز طبیعیات دانوں میں الکندی، رازی ، بوعلی ابن سینا، الخازنی، البیرونی ، ابن الہیشم ، القوسی ، شیرازی، الفارسی ، ابن یونس، ابن باجہ کے نام قابل ذکر ہیں۔ان طبیعیات دانوں نے جن گونا گوں اہم موضوعات پر تحقیق کی وہ ہیں، قوت، رفتار، روشنی، حرارت ، خلا، آواز اور روشنی کی رفتار، میکانیات، مادے کی کثافت، زمین کی گردش، زمین کا گول ہونا، پینڈولم کی ایجاد، میزان انطبعی کی ایجاد، وقت اور اس کی پیمائش ، ہن ڈائیل، اصطرلاب، گھڑی کی ایجاد، فلکیاتی گلوب، ہوا کا لچیلا پن، مقناطیسی کمپاس کی ایجاد، گن پاؤڈر کی ایجاد، بندوق اور منجنیق کا استعمال علم المناظر میکانیکی کیلنڈر، قوس و قزح۔جیسا کہ پہلے ذکر کیا گیا الکندی دو سو کتابوں کا مصنف تھا جن میں سے 39 علم ہئیت پر 24 طب پر، پانچ نفسیات پر اور 44 علم طبیعیات پر تھیں۔اس نے ان ضخیم کتابوں میں پیچیدہ سوالات کا حل پیش کیا مثلاً عناصر اربعہ کی ماہیت کیا ہے؟ وقت کیا ہے؟ گرمیوں میں فضا خنک کیوں ہوتی ہے؟ آسمان نیلا کیوں نظر آتا ہے؟ اس کی چند کتابوں کے نام ملاحظہ فرمائیں : کتاب في مابيئة الزمان، كتاب في الكواكب، كتاب في استخراج بعد مركز القمر فی الارض، کتاب معرفة العاد الجبال (یعنی پہاڑوں کی بلندی معلوم کرنے کا طریقہ )۔مسلمان طبیعیات دانوں کا ذکر ابن الہیشم جیسے نامور شہرۂ آفاق سائنس داں کے بغیر ہرگز مکمل نہیں ہو سکتا ہے۔ول ڈیورانٹ جیسے ممتاز مغربی فاضل نے اپنی کتاب