سلمان رشدی بھوتوں کے آسیب میں

by Other Authors

Page 140 of 205

سلمان رشدی بھوتوں کے آسیب میں — Page 140

فراڈ یا دھوکہ باز تھا، یا کہ شاید یسوع اغلام باز تھا، بشرطیکہ یہ بات تم سلیقے سے کہو " ( یہی چیز یقیناً رشدی پر لاگو ہوتی ہے )۔سرکاری وکیل نے کہا کہ یہ نظم اس قدر خباثت کا مجموعہ تھی کہ ایک گمراہ کن خیالات رکھنے والا شخص بھی اس سے زیادہ گندی نظم نہیں لکھ سکتا تھا۔یہ بات بھی قابل غور ہے کہ اولڈ بیلی (Old Bailey) میں مقدمہ کے حج نے نظم کے ادبی اوصاف کو بحیثیت شہادت قابل قبول ماننے سے انکار کر دیا ، نہ ہی شاعر کی شہادت مانی اور جیوری نے قصور وار ہونے کی سزا کے علاوہ رسالہ کو ایک ہزار پاؤنڈز کا جرمانہ اور ایڈیٹر کو پانچ سو پاؤنڈز کا جو جرمانہ لگایا تھا اس کو مناسب سمجھا۔جج نے ایڈیٹر کو نو مہینے کی قید کی سزا سنائی لیکن اپیل کی صورت میں یہ قید ملتوی کر دی گئی۔(The Times, July 4 to July 12, 1977) امید کی جاتی تھی کہ سلمان رشدی کے ناول The Stanic Verses کے خلاف بھی اس قسم کا عدالتی فیصلہ تجویز کیا جائیگا، لیکن اس کے برعکس ادبی دنیا نے خدا کی شان میں گستاخی کر نیوالے ناول پر تحسین کے ڈونگرے برسائے۔اس پر متعدد ادبی ایوارڈ نچھاور کئے گئے اور مصنف کواد بی حلقوں میں رجل عظیم کا مقام عطا کیا گیا۔برطانیہ میں اسلام کے خلاف گستاخی کرنے والوں کو روکنے کے لئے کوئی قوانین نہیں ہیں اس لئے مصنف کیلئے قید کی سزا شاید کچھ زیادہ ہی ہو لیکن مسئلہ کی نزاکت کے پیش نظر ناول کی اشاعت اور ترسیل پر پابندی لگانا تو ممکن تھا۔1976ء کے اولمپک اور ورلڈ آئس سکیٹنگ چمپیئن جان کری (John Curry) کے متعلق شائع ہو نیوالی ایک متنازع سوانح عمری کی مثال لیجئے جس کی وفات 1994ء میں ایڈز سے منسلکہ بیماری سے ہوئی۔یہ ایچ آئی وی (HIV) کی بیماری اس کو ہم جنس ساتھی نے دی تھی۔کتاب Black Ice, the life and death of John Curry میں اس کی مصنفہ ایلوا اوگلانبی (Elva glanby) دعوی کرتی ہے کہ جان کری ہم جنس رشتہ میں منسلک ہونے کے علاوہ ، ڈرگز اور مائنڈ کنٹرول تھراپی میں بھی مبتلا تھا۔جان کری کے خاندان نے کتاب میں دئے گئے اس کی تربیت سے متعلق الزامات کو پورے زور سے للکارا اور اس کے ایک بھائی مائیکل کری نے کہا کہ اس کتاب نے 'ہمارے خاندان کو بڑی ذہنی اذیت سے دو چار کیا ہے'۔140