حضرت سیدہ صالحہ بیگم صاحبہؓ

by Other Authors

Page 19 of 41

حضرت سیدہ صالحہ بیگم صاحبہؓ — Page 19

19 عورتیں اور بچے بھی تھے۔1949 ء کے جلسہ سالانہ (جو اپریل میں ہوا) کے موقع پر حضرت مصلح موعود نے ان سب کو ربوہ منتقل کرنے کا فیصلہ فرمایا۔ریل گاڑی کے ذریعہ حضور نوراللہ مرقدہ نے اپنی خاص نگرانی میں ان لوگوں کو ربوہ پہنچوایا۔حضرت سیدہ ام داؤد صاحبه با وجود بیماری کے اور طبیعت خراب ہونے کے ان لوگوں کے ساتھ تشریف لے گئیں۔سفر کی تھکاوٹ کے باوجود ربوہ اسٹیشن پر آپ اس وقت تک موجود رہیں جب تک ہر ایک اپنی اپنی جگہ جہاں اس نے ٹھہر نا تھا کے لئے روانہ نہیں ہو گئے۔ربوہ آنے کے بعد بھی آپ ان لوگوں کا خاص خیال رکھتی رہیں۔جب 20 ستمبر 1948 ء حضرت مصلح موعود ربوہ کی بنیاد رکھنے کیلئے تشریف لائے تو جماعت کے لوگوں کو بہت خوشی ہوئی انہوں نے نعرے لگائے اور اھلا و سهلا و مرحبا کہا۔اس موقع پر عورتوں نے بھی حضور کے استقبال کا پروگرام بنایا اور حضرت اُم داؤد نے عورتوں اور بچیوں کو وہ شعر یاد کروائے جو مدینہ کی عورتوں نے حضرت محمد یو کے مدینہ تشریف لانے پر پڑھے:۔طَلَعَ الْبَدْرُ عَلَيْنَا مِنْ ثَنِيَّاتِ الْوِدَاع وجب الشكر علينا مَا دَعَا لِلَّهِ دَاع ترجمہ:۔آج ہم پر کو و وداع کی گھاٹیوں سے چودھویں کے چاند نے طلوع کیا ہے اس لئے اب ہم پر ہمیشہ کیلئے خدا کا شکر واجب ہو گیا ہے۔