سیر روحانی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 783 of 900

سیر روحانی — Page 783

۷۸۳ عیسائیوں کے ہاتھ میں ہے اور انجیل میں لکھا ہے کہ حضرت داؤد علیہ السلام حضرت عیسی کے دادا تھے گویا جس کو وہ خدا مانتے ہیں اُس کے دادا کو وہ زانی کہتے ہیں لیکن قرآن کریم جو حضرت مسیح علیہ السلام کی خدائی کا منکر ہے اور جس کے متعلق عیسائی کہتے ہیں کہ یہ ہمارا دشمن ہے وہ کہتا ہے کہ داؤد کے متعلق ایسے الزامات مت لگاؤ وہ تو خدا تعالیٰ کا ایک نیک اور مقترب بندہ تھا۔حضرت سلیمان علیہ السلام پر بائبل کے الزامات اس طرح بائبل میں حضرت سلیمان علیہ السلام کے متعلق لکھا ہے کہ : - ” جب سلیمان بوڑھا ہوا تو اُس کی جوروں نے اُس کے دل کو غیر معبودوں کی طرف مائل کیا اور اُس کا دل خداوند اپنے خدا کی طرف کامل نہ تھا جیسا اس کے باپ داؤد کا دل تھا۔۳۹۔پھر لکھا ہے کہ : - اُس کا دل خداوند اسرائیل کے خدا سے جو اُسے دوبار دکھائی دیا برگشتہ ہوا۔اسلئے خداوند سلیمان پر غضبناک ہوا کہ اس نے اسے حکم دیا تھا کہ وہ اجنبی معبودوں کی پیروی نہ کرے پر اُس نے خداوند کے حکم کو یاد نہ رکھا۔۴۰۰ گویا بائبل حضرت سلیمان علیہ السلام پر یہ الزام لگاتی ہے کہ وہ اپنے خدا سے برگشتہ و گئے تھے اور اس طرح انہوں نے کفر کیا تھا۔قرآن کریم کی تردید لیکن قرآن کریم فرماتا ہے کہ جب ملکہ سبا حضرت سلیمان علیہ السلام کے بُلانے پر اُن کے پاس آئی تو حضرت سلیمان نے اُسے غیر معبودوں کی عبادت کرنے سے روکا اسے گویا قرآن تو یہ کہتا ہے کہ ملکہ سبا جو اُن کی آخری بیوی تھی اُسے بھی انہوں نے غیر معبودوں کی عبادت کرنے سے روکا لیکن بائبل کہتی ہے کہ وہ اپنی بیویوں کے کہنے پر خدا وند تعالیٰ سے برگشتہ ہو گئے تھے یہ کتنا بڑا فرق ہے جو بائبل اور قرآن میں پایا جاتا ہے۔اسی طرح قرآن کریم حضرت سلیمان علیہ السلام کے متعلق فرماتا ہے وَمَا كَفَرَ سُلَيْمَنُ وَلَكِنَّ الشَّيْطِينَ كَفَرُوا يُعَلِّمُونَ النَّاسَ السِّحْرَ۔یعنی جو لوگ کہتے ہیں کہ حضرت سلیمان علیہ السلام نے بت پرستی کی تھی اور وہ کافر