سیر روحانی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 681 of 900

سیر روحانی — Page 681

۶۸۱ قرآن کریم کے ذریعہ ہزارہا علمی نہروں کا اجراء عمر جیسا کہ میں نے بتایا پہ نہریں کبھی خالص روحانی ہوتی ہیں اور کبھی دُنیوی علوم پر مشتمل ہوتی ہیں۔چنانچہ جب ہم قرآن کریم کو دیکھتے ہیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ علاوہ دینی علوم بخشنے کے قرآن کریم نے سابق علوم کو بھی زندہ رکھنے کا سامان کیا ہے اور وہ علمی نہریں چلا دی ہیں جو پہلے کسی زمانہ میں چلتی تھیں یا کبھی بھی نہیں چلتی تھیں۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کر کے فرماتا ہے کہ ہم نے تجھے وہ کچھ سکھایا ہے جو پہلوں کو نہیں ملا تھا۔پس قرآن کریم کے ذریعہ جو عظیم الشان نہریں جاری ہوئی ہیں اُن کی مثال سابق مذاہب میں بھی نہیں دکھائی دیتی۔علم کائنات کی شہر چنا نچہ پہلی دنیوی نہر جو اس نے چلائی وہ یہ ہے کہ قرآن کریم نے قانونِ قدرت کی طرف توجہ دلائی اور اس سے ایک علم کی نہر بہہ نکلی اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَواتِ وَالْأَرْضِ وَاخْتِلَا فِ الَّيْلِ وَالنَّهَارِ لايتِ لِأُولِي الْأَلْبَابِ۔یعنی آسمانوں اور زمین کی پیدائش اور رات اور دن کے آگے پیچھے آنے میں عقلمندوں کے لئے بہت بڑے نشان ہیں۔یعنی اگر وہ پیدائش سماوی اور ارضی پر غور کریں تو انہیں اس کو سے ایک بہت بڑا علم میسر آ سکتا ہے۔وَاخْتِلَافِ الَّيْلِ وَالنَّهَارِ اسی طرح رات دن کے با قاعدہ آگے پیچھے آنے میں بھی انہیں کئی نشان ملیں گے کیونکہ اگر کوئی قانون نہیں تو کیا وجہ ہے کہ روزانہ سورج ایک وقت میں چڑھتا ہے اور ایک وقت میں ڈوبتا ہے اور ہر موسم کے مطابق اُسکے طلوع و غروب کا وقت بدلتا چلا جاتا ہے یہ چیز بتاتی ہے کہ کوئی قانونِ قدرت موجود ہے جس کے ماتحت یہ سلسلہ جاری ہے۔پھر فرماتا ہے وَ سَخَّرَ لَكُمُ الَّيْلَ وَالنَّهَا وَ وَ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ وَالنَّجُومُ و مُسَخَّرَاتٌ يَا مُرِهِ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَا يَتٍ لِقَوْمٍ يَعْقِلُونَ۔یعنی اللہ تعالیٰ نے رات اور دن کو تمہارے فائدے کے لئے لگایا ہوا ہے اور سورج اور چاند کو بھی اُس نے تمہاری خدمت پر مقرر کیا ہوا ہے۔اگر تم ان امور پر غور کرو تو تم اس سے بڑا علم حاصل کر سکتے ہو۔غرض اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کے ذریعہ دُنیوی علوم بھی پھیلائے ہیں۔یعنی