سیر روحانی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 252 of 900

سیر روحانی — Page 252

۲۵۲ کہ طاقت کی دوائیں وہاں دی جاتی ہیں جہاں کمزوری اور بیماری ہو، مگر جہاں بیماری اور کمزوری ہی نہ ہو وہاں طاقت کی دواؤں کی کیا ضرورت ہے ؟ دنیا میں چونکہ انسان کمزور اور بیمار ہو جاتا ہے اس لئے اسے طاقت کی دواؤں کی ضرورت محسوس ہوتی ہے مگر وہاں ہم اسے بیمار ہی نہیں کریں گے اور ہمیشہ تندرست رکھیں گے، چنانچہ فرمایا سَلَامٌ عَلَيْكُمُ تمہیں ہمیشہ کے لئے تندرستی دے دی جائے گی۔طبتم اور تمہاری اندرونی بیماریاں بھی ہر قسم کی دور کر دی جائیگی، گویا ظاہری اور باطنی دونوں لحاظ سے تندرستی دیدی جائے گی اور یہی دو ذریعے ہیں جن سے بیماری آتی ہے۔یا تو بیماری جرمز (GERMS) کی تھیوری کے ماتحت آتی ہے کہ باہر سے مختلف امراض کے جراثیم آتے اور انسان کو مبتلائے مرض کر دیتے ہیں اور یا پھر افعال الاعضاء میں نقص واقع ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے بیماری پیدا ہو جاتی ہے۔غرض بیماریاں دو ہی طرح پیدا ہوتی ہیں یا تو باہر سے طاعون یا ہیضہ یا ٹائیفائڈ کا کیڑا انسانی جسم میں داخل ہوتا اور اسے بیمار کر دیتا ہے یا افعال الاعضاء میں نقص پیدا ہو جاتا ہے۔مثلا معدہ میں تیزا بیت زیادہ ہو جائے یا ایسی ہی کوئی خرابی پیدا ہو جائے ، مگر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے، وہاں ہمارے فرشتے ان دونوں باتوں کا علاج کر دیں گے چنانچہ وہ جنتیوں سے کہیں گے کہ سَلَامٌ عَلَيْكُمُ آج سے طاعون کا کوئی کیڑا تم پر حملہ نہیں کر سکے گا ، ہیضہ کا کوئی کیڑا تم پر حملہ نہیں کر سکے گا ، ٹائیفائیڈ کا کوئی کیڑا تم پر حملہ نہیں کر سکے گا، اسی طرح اور کسی مرض کا کوئی جرم (GERM) تمہارے جسم میں داخل نہیں ہو گا ، پھر ممکن تھا کہ باہر سے تو حفاظت ہو جاتی مگر افعال الاعضاء میں نقص واقع ہو جاتا اس لئے فرمایا طبتم تمہارے اعضاء کو اندر سے بھی درست کر دیا گیا ہے۔پھر خیال ہو سکتا تھا کہ شاید کچھ عرصہ کے بعد یہ حفاظت اُٹھالی جائے۔اس لئے فرمایا خَلِدِينَ فِيهَا حالت عارضی نہیں بلکہ ہمیشہ رہے گی اور کبھی زائل نہیں ہوگی۔نفیس برتن (۹) نویں میں نے مینا بازاروں میں برتن دیکھے جو نہایت نفیس اور اعلیٰ قسم کے تھے، میں نے سوچا کہ کیا اس بازار میں بھی اس قسم کے برتن ملتے ہیں؟ اس پر میری نظر فوراً اس آیت پر پڑی کہ وَيُطَافُ عَلَيْهِمْ بِانِيَةٍ مِنْ فِضَّةٍ وَّاكْوَابٍ كَانَتْ قَوَارِيرَا ٤٥ کہ یہ جو ہمارے غلام بنیں گے اور مینا بازار میں ہم سے سودا کریں گے وَيُطَافُ عَلَيْهِمْ بِانِيَةٍ مِنْ فِضَّةٍ اُن کے پاس چاندی کے برتنوں میں خدا تعالیٰ کے مقرر کردہ خادم