سیر روحانی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 698 of 900

سیر روحانی — Page 698

۶۹۸ مختلف قوموں نے اختیار کی ہیں۔پس اگر تم پچھلی قوموں کی تاریخ معلوم کرنا چاہتے ہو تو ساری دنیا میں پھر وہ کسی ایک ملک سے تمہیں دنیا کی تاریخ کا پتہ نہیں لگے گا۔بلکہ مختلف ملکوں میں جا کر تمہیں پتہ لگے گا کہ کسی صدی میں ہندوستان میں تہذیب پھیلی کسی صدی میں ایرانی میں پھیلی ، کسی صدی میں رُوم میں پھیلی ، کسی صدی میں عرب میں پھیلی ، کسی صدی میں شام میں پھیلی ، کسی صدی میں مصر میں پھیلی کسی صدی میں کسی اور ملک میں پھیلی۔تو ایتھنا لوجی کے علم کے لئے ضروری ہے کہ دنیا کے مختلف ملکوں کی سیر کرو۔اسی طرح بدء عالم یعنی ساری دنیا کی پیدائش کے متعلق فرماتا ہے۔اَوَلَمْ يَرَ الَّذِينَ كَفَرُوا اَنَّ السَّمواتِ وَالْأَرْضَ كَانَتَا رَتْقًا فَفَتَقْنهُمَاء وَجَعَلْنَا مِنَ الْمَاءِ كُلَّ شَيْءٍ حَيْء أَفَلَا يُؤْمِنُونَ۔" یعنی کیا کا فر یہ نہیں دیکھتے کہ آسمان اور زمین پہلے ایک گچھا سا بنے ہوئے تھے۔پھر ہم نے ان کو کھولا۔مولوی نذیر احمد صاحب دہلوی نے اس کا یہ ترجمہ کیا ہے کہ : - کیا جو لوگ منکر ہیں انہوں نے اس بات پر نظر نہیں کی کہ آسمان اور زمین دونوں کا ایک بھنڈ ا سا تھا تو ہم نے ( اُسکو توڑ کر ) زمین و آسمان کو الگ الگ کیا۔۴۸۰ یعنی جیسے ایک گول سا ڈھیر یا خشک ڈلا ہوتا ہے اسی طرح وہ بنے ہوئے تھے پھر ہم نے اس کو کھولا۔چنانچہ علم ہیئت سے یہی پتہ لگتا ہے کہ دنیا میں پہلے ذرات پیدا ہوتے ہیں پھر وہ ذرات سمٹنے شروع ہوتے ہیں اور مرکز میں ذرات کا ایک ہجوم جمع ہو جاتا ہے۔پھر وہ چکر کھانے لگتا ہے اور اس چکر سے جو ارد گرد کے ذرّات ہوتے ہیں اُن کو دھکا لگتا ہے اور وہ دُور جا پڑتے ہیں اور ہوا میں دُور جانے کی وجہ سے اُن میں گرمی پیدا ہوتی ہے اور ابخرے پیدا ہوتے ہیں۔پھر بارش آتی ہے جو اُن کو ٹھنڈا کرتی ہے اور اس طرح ایک کرہ بن جاتا ہے۔و ہی نقشہ قرآن کریم نے کھینچا ہے کہ اگر تم نے بدء عالم کا پتہ لگانا ہے تو اس بات پر غور کرو جو ہم تمہارے سامنے بیان کر رہے ہیں۔علم موسمیات کی نہر پھر علم موسمیاتکو دیکھو تو وہ بھی قرآن کریم نے بیان کیا ہے چنانچہ فرماتا ہے۔وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الرَّجُع هُ وَالْأَرْضِ ذَاتِ الصَّدْعِ ٥ إِنَّهُ لَقَوْلٌ فَصَلِّةٌ وَّمَا هُوَ با لُهَزُل ٢٩