سیر روحانی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 697 of 900

سیر روحانی — Page 697

۶۹۷ اپنے وارثوں کے لئے بھی رکھو تا کہ وہ بھی عزت سے گزارہ کریں۔۴۳ علم شہریت کی شہر پھر علم شہریت کی طرف بھی قرآن کریم میں توجہ دلائی گئی ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَجَعَلْنَا بَيْنَهُمْ وَ بَيْنَ الْقُرَى الَّتِي بَرَكْنَا فِيهَا قُرّى ظَاهِرَةً وَّ قَدَّرُ نَا فِيهَا السَّيْرَ " یعنی ہم نے قوم سبا کی بستیوں اور بنی اسرائیل کی بستیوں کے درمیان بڑے بڑے شہر بسائے تھے جس کی وجہ سے لوگ تھوڑے تھوڑے فاصلہ پر آبادیوں میں چلے جاتے تھے اور انہیں کھانا پینا مل جاتا تھا۔گویا بتایا کہ مدنیت یعنی شہر بسا نا ملک کی ترقی کا موجب ہوتا ہے کیونکہ اس سے ملک کے لوگوں کے باہمی تعلقات بڑے آسان ہو جاتے ہیں۔اگر کسی ملک میں صرف گاؤں ہوں تو ان کے تعلقات وسیع نہیں ہوتے اور انکی تعلیم اور تجارت وغیرہ بھی کمزور ہو جاتی ہے۔علم تاریخ کی نہر پھر عظیم تاریخ کی طرف بھی قرآن کریم توجہ دلاتا ہے۔فرما تا ہے ذلیک مِنْ أَنْبَاءِ الْقُرَى نَقُصُّهُ عَلَيْكَ مِنْهَا قَائِمٌ وَ حَصِيدٌ ۲۵ یعنی ہم نے اس قرآن میں تیرے پاس پچھلی قوموں کے جو حالات بیان کئے ہیں اُن میں سے بعض کے نشانات اب تک موجود ہیں اور بعض کے نشانات بالکل مٹ چکے ہیں۔علمائے تاریخ نے لکھا ہے کہ تاریخیں دو قسم کی ہیں۔ایک تاریخ ہسٹارک (HISTORIC) کہلاتی ہے اور ایک پری ہسٹارک (PRE-HISTORIC) یعنی زمانہ تاریخ سے قبل کے حالات۔یہی بات قرآن کریم نے اس آیت میں بیان فرمائی ہے کہ پچھلی قوموں کے جو حالات بیان کئے گئے ہیں۔اُن میں سے بعض کے نشانات تو اب تک موجود ہیں۔یعنی وہ ہسٹارک ہیں اور بعض پری ہسٹارک ہیں۔اُن کے نشانات مٹ چکے ہیں اور کوئی تاریخ اُن پر روشنی نہیں ڈالتی۔علیم بدء عالم کی نہر پھر علیم بدء عالم بھی قرآن کریم بیان فرماتا ہے۔جسے اصطلاحاً ایتھنالوجی (ETHNOLOGY) کہتے ہیں۔یعنی زمین کس طرح بنی ہے آسمان کس طرح بنے ہیں۔اور پیدائش عالم کس طرح ہوئی ہے فرماتا ہے۔قُلْ سِيرُوا ى الْأَرْضِ فَانظُرُوا كَيْفَ بَدَا الْخَلْقَ - " یعنی تم زمین میں ذرا پھر کر تو دیکھو۔پھر تمہیں پتہ لگے گا کہ پیدائش عالم کس طرح ہوئی تھی۔اسی کو ایتھنا لوجی کہتے ہیں یعنی مختلف قوموں کے جو آثار ہیں اُن سے نتیجہ نکال کر تاریخ کا پتہ لگانا۔فرماتا ہے اگر تم نے دنیا کی تاریخ کا پتہ لگانا ہے تو یہ تمہیں کسی ایک ملک سے نہیں لگے گا، مختلف ملکوں میں مختلف تہذیبیں