سیر روحانی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 771 of 900

سیر روحانی — Page 771

انسان پیدا نہیں کیا تھا بلکہ اُس کی نسل سے کروڑوں اور اربوں انسان پیدا ہو گئے ہیں۔اُس نے ایک ابراہیم ہی پیدا نہیں کیا بلکہ پہلے ابراہیم کی مثال میں ہزاروں ابراہیم پیدا ہور ہے ہیں۔اُس نے ایک نوح ہی پیدا نہیں کیا بلکہ حضرت نوح علیہ السلام کی مثال میں ہزاروں اور نوع پیدا ہور ہے ہیں۔چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سارے انبیاء کا نمونہ تھے۔اور اُن کے وجود میں سارے انبیاء زندہ ہو گئے تھے بلکہ آپ نے پیشگوئی فرمائی تھی کہ آخری زمانہ میں مہدی آخر الزمان کے زمانہ میں سارے انبیاء زندہ ہو جائیں گے۔مہدی آخر الزمان کے متعلق حضرت امام باقر ” کے ارشادات چنانچہ شیعوں 22 کے امام باقر بحار الانوار میں فرماتے ہیں کہ امام مہدی کہے گا اے لوگو! اگر تم میں سے کوئی ابراہیم اور اسماعیل کو دیکھنا چاہتا ہے تو وہ سُن لے کہ میں ہی ابراہیم اور اسماعیل ہوں' آجکل تو لوگ اعتراض کرتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کہا ہے۔میں کبھی آدم کبھی موٹی کبھی یعقوب ہوں نیز ابراہیم ہوں نسلیں ہیں میری بے شمار لیکن امام باقر فرماتے ہیں کہ آخری زمانہ میں مہدی کہے گا کہ اے لوگو! تم میں سے جو حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل کو دیکھنا چاہتا ہو وہ سُن لے کہ میں ہی ابرا ہیم اور اسماعیل ہوں۔اور اگر تم میں سے کوئی حضرت موسی اور حضرت یوشع کو دیکھنا چاہتا ہے تو وہ سُن لے کہ میں ہی موٹی اور یوشع ہوں اور اگر تم میں سے کوئی عیسی اور شمعون کو دیکھنا چاہتا ہے تو سُن لے کہ میں ہی عیسی اور شمعون ہوں اور اگر تم میں سے کوئی حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت علیؓ کو دیکھنا چاہتا ہے تو سُن لے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت علی میں ہی ہوں۔لا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم تمام انبیاء قرآن کریم میں بھی اللہ تعالیٰ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق وضاحت سے فرماتا ہے کہ کے مثیل اور اُن سے افضل تھے آپ حضرت موسی کے مظہر ہیں فرمایا إِنَّا اَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ رَسُولًا شَاهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَا اَرْسَلْنَا إِلَى فِرْعَوْنَ رَسُولًاه " یعنی اے لوگو! ہم نے تمہاری طرف اسی طرح ایک رسول تمہا را نگران بنا کر بھیجا ہے جس طرح ہم نے فرعون کی طرف رسول بھیجا تھا۔اسی طرح سورۃ یوسف کے آخر میں بھی یہ اشارہ