سیر روحانی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 737 of 900

سیر روحانی — Page 737

۷۳۷ اب کیا عاقل اور سمجھنے والا دل شرک کیا کرتا ہے؟ پھر لکھا ہے کہ : - ایسا کہ تیری مانند نہ تو کوئی تجھ سے پہلے ہوا اور نہ کوئی تیرے بعد تجھ سا بر پا ہو گا۔گویا بائبل حضرت سلیمان کو اتنی عظمت دیتی اور اُسے ایسا بے نظیر آدمی قرار دیتی ہے کہ نہ تو ہزاروں سال پہلے اس جیسا کوئی آدمی ہوا اور نہ ہزاروں سال بعد اُس جیسا کوئی اور پیدا ہوگا۔لیکن ساتھ ہی اس کتاب میں یہ بھی لکھا ہے کہ وہ کا فر تھا۔کیا ایسی کتاب کو ہم مذہبی کتاب کہہ سکتے ہیں ؟ اس کتاب کے مصنفوں کو تو پاگل خانہ میں داخل کرنا چاہئے تھا جنہوں نے ایسی متضاد باتیں لکھ دیں۔اسی طرح لکھا ہے :- چلتا تھا۔“ ۱۲ سلیمان خداوند سے محبت رکھتا اور اپنے باپ داؤد کے آئین پر اگر سلیمان خدا تعالیٰ سے محبت رکھتا تھا اور اپنے باپ داؤد کے طریق پر چلتا تھا تو پھر اُس کو مُشرک کہنا اور بتوں کی فرمانبرداری کرنے والا قرار دینا کونسی معقول بات ہے۔کتاب وہی ہے اور اُس میں یہ باتیں لکھی ہیں۔ان حوالجات سے یہ امر واضح ہو جاتا ہے کہ بائبل کا الزام جھوٹا ہے اور بیچ وہی ہے جو قرآن کریم نے بیان کیا ہے اور جس کی رو سے حضرت سلیمان شروع سے لیکر آخر تک نہایت اعلیٰ درجہ کے مؤمن اور نبی قرار پاتے ہیں۔غرض قرآن کریم نے ایسی باتیں بیان کی ہیں جن سے پہلی کتب گلیہ خالی ہیں اور یہ ثبوت ہے اس بات کا کہ قرآن کریم ایسی سچائیوں سے پُر ہے جن میں کوئی الہامی کتاب اس کا مقابلہ نہیں کر سکتی اور قرآن کریم کے ذریعہ جو انواع و اقسام کی رُوحانی غذا ئیں دی گئی ہیں وہ اتنی اعلیٰ ہیں کہ اُن کی نظیر دنیا کی کسی الہامی کتاب سے پیش نہیں کی جاسکتی۔روحانی کھانوں کے مقابلہ میں دنیوی کھانے ایک بے حقیقت چیز ہیں حقیقت یہ ہے کہ ڈ نیوی کھانے خواہ وہ کتنے ہی اعلیٰ درجہ کے ہوں اور دنیوی نعماء خواہ وہ کتنی ہی بلند پایہ ہوں رُوحانی کھانوں اور روحانی نعمتوں کے مقابلہ میں ایک بالکل ادنی اور بے حقیقت چیز ہوتی ہیں اور دنیا کے سمجھدار اور نیک فطرت لوگوں نے بھی اس امر کو تسلیم کیا ہے کہ جسمانی کھانا ایک