سیر روحانی — Page 725
۷۲۵ اور میرا دادا بھی اس منصب کے قابل نہیں تھے۔میرا باپ یزید حسین سے درجہ میں بہت کم تھا اور کم اُس کا باپ یعنی معاویہ حسن حسین کے باپ یعنی حضرت علیؓ سے کم درجے والا تھا اور اس کے بعد بہ نسبت میرے دادا اور باپ کے حسن اور حسین خلافت کے زیادہ حقدار تھے اس لئے میں اس امارت سے سبکدوش ہوتا ہوں۔اب یہ تمہاری مرضی پر منحصر ہے کہ جس کی چاہو بیعت کرلو۔اُس کی ماں اُسوقت پردہ کے پیچھے اُس کی تقریر سُن رہی تھی۔جب اُس نے بیٹے کے یہ الفاظ سنے تو کہا کمبخت! تو نے اپنے خاندان کی ناک کاٹ دی ہے اور اُس کی تمام عزت خاک میں ملا دی ہے۔وہ سنکر کہنے لگا کہ جو سچی بات تھی وہ میں نے کہہ دی ہے۔اب آپ کی جو مرضی ہو مجھے کہیں۔چنانچہ اس کے بعد وہ اپنے گھر میں بیٹھ گیا اور تھوڑے دن گزرنے کے بعد وفات پا گیا۔تعجب ہے کہ یہ تاریخ شیعوں کی لکھی ہوئی ہے مگر باوجود اس کے افسوس ہے کہ شیعہ اصحاب نے اُس مُر دار جھاڑی یعنی یزید کو تو یا د رکھا جو یزید بن معاویہ کہلاتی ہے مگر محمد رسول اللہ کے اُس خوشنما پودے کو یا د نہ رکھا جو معاویہ ابن یزید کہلاتا ہے۔حالانکہ لوگ اپنے باپ کے باغ کی تعریفیں کیا کرتے ہیں مگر اس میں جو اتفاقاً ایک بُرا پودا یزید کا نکل آیا تھا اُس کو تو شیعہ یاد رکھتے ہیں مگر یزید کے گھر میں جو بیٹا معاویہ پیدا ہوا اور جس نے اتنے فخر سے اور عَلَی الْإِغلان کہا کہ حسن و حسین میرے باپ سے اچھے تھے اور میرے دادا سے بھی اچھے تھے اور علی میرے دادا سے اچھے تھے اور وہ خلافت کے زیادہ مستحق تھے اُس بیچارے کا نام بھی کوئی نہیں لیتا۔حالانکہ چاہتے تھا کہ محرم کے موقع پر بجائے یزید کے معاویہ کا ذکر کیا جاتا کیونکہ یزید کے ذریعہ سے تو صرف اتنا ہی پتہ لگتا ہے کہ ایک گندی جھاڑی محمد رسول اللہ کے باغ میں تھی مگر معاویہ بن یزید کے ذریعہ سے یہ پتہ لگتا ہے کہ محمد رسول اللہ کے باغ میں ایک گندی جھاڑی نکلی تھی مگر اس کے بیجوں سے پھر خدا نے ایک شاندار درخت پیدا کر دیا۔محمدی باغات کے نمونے بے شک ایسی مثالیں شاذ و نادر ہوتی ہیں مگر پھر بھی محمد رسول اللہ کے باغ میں ایسی مثالیں پائی جاتی ہیں۔چنانچہ کچھ عرصہ کے بعد عمر بن عبدالعزیز بھی ایک ایسا ہی پودا آپ کے باغ میں پیدا ہوا اور پھر مادی باغوں سے علیحدہ ہو کر رُوحانی باغوں نے اپنی نشو ونما شروع کر دی۔محمدی باغوں میں ایک پودا حسن بصری کا لگا، ایک جنید بغدادی کا لگا، ایک سید عبد القادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کا