سیر روحانی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 608 of 900

سیر روحانی — Page 608

۶۰۸ اسلامی نوبت خانہ رات دن میں پانچ دفعہ بجتا ہے میں نے دیکھا کہ اسلام نے یہ بھی نوبت خانہ پیش کیا ہے اور اس کیلئے بھی ایک اسلامی نوبت مقرر کی ہے مگر اسلامی نوبت خانہ اور دنیوی نوبت خانوں میں ایک عظیم الشان فرق ہے۔دوسری حکومتیں اور بادشاہ جہاں نو بتیں بجاتے تھے اُن کی نوبت کبھی ساتویں دن بجتی تھی اور بادشاہ کا دیدار ہوتا تھا، کسی کی مہینہ میں بجتی تھی اور بادشاہ کا دیدار ہوتا تھا، کوئی اپنی تخت نشینی کے دنوں میں دو تین دن دربار لگایا کرتا تھا اور پھر جب اُن کی نوبت بجھتی تھی تو لوگوں کو اپنے گھروں سے نکل کر بادشاہی قلعوں میں جانا پڑتا تھا یا بہت دُور دُور سینکڑوں میل سے چل کر وہاں جانا پڑتا تھا۔لیکن اسلامی نوبت خانہ جو ہمارے بادشاہ کا دیدار کرانے کے لئے بجتا ہے وہ ہر شہر اور ہر گاؤں میں دن رات میں پانچ وقت بجتا ہے۔پانچ دفعہ کو بت بجتی ہے کہ آؤ اور اپنے بادشاہ کی زیارت کر لو ، آؤ اور خدا کا دیدار کرو۔ابھی ملکہ الزبتھ کی تاجپوشی ہوئی ہے پاکستان تک سے لوگ وہاں دیکھنے کے لئے گئے حالانکہ ملکہ الزبتھ کیا، انگلستان آج ایک سیکنڈ گریڈ پاور بنا ہوا ނ ہے۔لیکن ملکہ الزبتھ کے دیکھنے کے لئے ہندوستان سے آدمی گئے ، امریکہ سے گئے ، جرمنی۔گئے ، انڈونیشیا سے گئے ، چین سے گئے اور ہمارے بادشاہ کی زیارت کے لئے کہ جس کے سامنے آنکھ اُٹھانے کی بھی ملکہ الزبتھ کو طاقت نہیں روزانہ پانچ وقت بلایا جاتا ہے کہ آؤ کرلو زیارت مگر لوگ ہیں کہ نہیں آتے۔دو گھر کا گاؤں ہو تو وہاں بھی وہ بادشاہ پانچ وقت آتا ہے، پانچ گھر کا گاؤں ہو تو وہاں بھی بادشاہ لوگوں کو اپنی زیارت کرانے کے لئے پانچ وقت آتا ہے، اگر سو گھر کا گاؤں ہو تو وہاں بھی وہ زیارت کرانے کے لئے آتا ہے، اگر لاکھ گھر کا شہر ہو تو ہر محلہ میں وہ آ جاتا ہے کہ آؤ اور زیارت کر لو اور اگر دس لاکھ گھر کا شہر ہو تو اُس میں وہ دس ہزار جگہوں میں آجاتا ہے اور پانچ وقت آجاتا ہے اور کہتا ہے کہ آؤ اور میری زیارت کر لو۔یہ کتنا عظیم الشان فرق ہے دُنیوی نوبت خانوں اور اسلامی نوبت خانہ میں کہ پانچ وقت زیارت ہوتی ہے اور جہاں بیٹھیں وہیں ہو جاتی ہے اور بادشاہ آپ ہمارے گھروں میں آجاتا ہے۔اب ذرا اس نو بت خانہ کا اعلان بھی سُن لو۔اسلامی نوبت خانہ کا پُر ہیبت اعلان وہاں تو یہ ہوتا ہے کہ دھم وھم وھم وھم ہو رہا ت ہے یا پیں پیں ہو رہا ہے اور جب پوچھا جاتا ہے کہ یہ دھم وھم وھم اور ہیں ہیں ہیں کیا ہے؟ تو کہتے ہیں اس کا مطلب یہ ہے کہ بادشاہ آرہا ہے حالانکہ وھم دھم وھم اور ہیں ہیں ہیں سے