سیر روحانی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 268 of 900

سیر روحانی — Page 268

۲۶۸ وہ بھی سست ہو جائیں تو انہوں نے اسلام کی طرف سے مقابلہ کیا کرنا ہے۔پس حق یہی ہے کہ یہ میٹھا پانی کڑوے پانی سے الگ رہے گا اور ایک برزخ ان دونوں کو جُدا جُدا رکھے گا ، کاش ! دوسرے مسلمانوں میں بھی یہ جس پیدا ہو۔طبیعی اور علمی تقاضوں کے پورا کرنے کا سامان جب میں نے یہ سب کچھ دیکھا تو خیال کیا کہ شاید مینا بازار میں کوئی ایسی چیزیں بھی ہوتی ہوں گی جن کا مجھے اس وقت علم نہیں ، لیکن میرے نفس میں اُن کی طلب اور خواہش بعد میں کسی وقت پیدا ہو جائے۔پس میں نے کہا مجھے یہ چیزیں تو مل گئیں ، لیکن ممکن ہے آئندہ کسی چیز کے متعلق میرے دل میں کوئی خواہش پیدا ہو اور وہ ملے یا نہ ملے۔جب میرے دل میں یہ خیال آیا ، تو معاً مجھے معلوم ہوا کہ جو غیر معلوم چیزیں ہوتی ہیں وہ عموماً دو قسم کی ہوتی ہیں۔(۱) ایک وہ جو طبعی تقاضوں سے تعلق رکھتی ہیں۔(۲) دوسری وہ جو علمی تقاضوں سے تعلق رکھتی ہیں۔پہلی قسم کی چیزوں کی مثال میں ٹھوک کو پیش کیا جا سکتا ہے جو ایک طبعی تقاضا ہے۔انسانی دماغ سوچے یا نہ سوچے وہ خود بخود بھوک اور پیاس محسوس کرتا ہے۔اسی طرح نفسانی خواہشات غور اور فکر سے پیدا نہیں ہوتیں بلکہ اگر غور اور فکر سے پیدا ہوں تو وہ جھوٹی خواہشات سمجھی جاتی ہیں۔مثلاً اگر اچھے کھانے کو دیکھ کر کھانا کھانے کا خیال پیدا ہو تو یہ جھوٹی خواہش ہو گی ، جائز اور صحیح خواہش وہی ہوتی ہے جو بغیر غور و فکر طبعی طور پر انسان کے اندر پیدا ہو۔اسی طرح بعض چیز میں انکار سے تعلق رکھتی ہیں۔انسان بعض دفعہ چاہتا ہے کہ اُسے کوئی علمی بات معلوم ہو یا اس کے کسی اعتراض کا ازالہ ہو۔یہ ایک علمی تقاضا ہے جو پورا ہونا چاہئے۔گویا تقاضے دو قسم کے ہیں ، ایک طبعی اور ایک عقلی۔طبعی تقاضا تو یہی ہے کہ مثلاً بھوک کی خواہش پیدا ہو، اب روٹی کی خواہش انسان کے اندر سے پیدا ہوتی ہے باہر سے نہیں آتی لیکن نیو یارک دیکھنے کی خواہش طبعی طور پر بھوک پیاس کی طرح اس کے اندر سے پیدا نہیں ہوتی، بلکہ جب وہ کسی کتاب میں نیو یارک کے حالات پڑھتا یا کسی شخص سے وہاں کے حالات سنتا ہے تو اس کے دل میں خواہش پیدا ہوتی ہے کہ میں بھی نیو یارک دیکھوں۔تو نیو یارک دیکھنے کی خواہش اور قسم کی ہے اور روٹی کھانے کی خواہش اور قسم کی۔نیو یارک یا ایسا ہی دنیا کا کوئی اور شہر دیکھنے کی خواہش کبھی اندر سے پیدا نہیں ہوتی لیکن روٹی کھانے