سیر روحانی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page xxii of 900

سیر روحانی — Page xxii

تھیں اور میری لڑکی عزیزہ امتہ القیوم بیگم بھی ساتھ تھی ، مگر اصل میں یہ سفر مریم صدیقہ کو ہی حیدر آباد دکھانے کے لئے اختیار کیا گیا تھا جہاں ان کے بہت سے رشتہ دار ہیں۔چونکہ میں چاہتا ہوں کہ اس کتاب کا ثواب ہمیشہ ان کو پہنچتا رہے زندگی میں بھی اور زندگی کے بعد بھی اور چونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ مرنے والے تک صدقہ اور دُعا ہی پہنچتے ہیں اس لئے اس کتاب کا سارا خرچ میں مریم صدیقہ کی طرف سے دونگا تا کہ جو لوگ اس کتاب کو پڑھ کر فائدہ اُٹھا ئیں وہ ان کے لئے دعا کریں اور جتنی جلد میں مفت شائع کی جائیں ان کے صدقہ کا ثواب ان کو تا ابد پہنچے۔پس میں شرکت اسلامیہ کو ہدایت کرتا ہوں کہ چونکہ اس کی طباعت کا سب خرچ میں مریم صدیقہ کی طرف سے ڈونگا، تمام کتب میں سے دوسو کتا ہیں غریب مستحقین کو ۱/۸ قیمت پر دیں اور ایسے لوگوں کو دی جائیں جو اس دیباچہ کے پڑھنے اور پڑھوانے کا اور دُعا کا وعدہ کریں اور پانچ سو کتاب نصف قیمت پر مستحقین کو تقسیم کریں اور باقی کتابوں کی جو قیمت آئے اور جو سب کتابوں کا نفع آئے ، اُس کا نام مریم صدیقہ فنڈ رکھ کر ہمیشہ ہمیش کے لئے اسلامی لٹریچر شائع کرتے جائیں اور اس صدقہ جاریہ کو عملاً جاری رکھا جائے۔مرزا محمود احمد خلة أسبح الثاني ۱۷ را پریل ۱۹۵۶ء