سیر روحانی — Page xxi
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيمِ دیباچہ برادران السّلامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَانَهُ جو میرے کچھ لیکچروں کا مجموعہ ہے جس کی غرض وغایت کتاب میں مذکور ہے جس کی جلد اول کا دوسرا ایڈیشن ۱۹۵۴ء میں شائع ہو چکا ہے اور جس میں ۱۹۳۸ء ، ۱۹۴۰ء اور ۱۹۴۱ء کے لیکچر اکٹھے کر دیئے گئے ہیں اب اس کی دوسری جلد شائع کی جا رہی ہے اور اس میں ۱۹۴۸ء ۱۹۵۰ء اور ۱۹۵۱ء کے لیکچر شامل کر دیئے گئے ہیں اگلے لیکچروں کے متعلق نہیں کہہ سکتے کہ دو جلدوں میں شائع ہوں گے یا ایک جلد میں، اگر ۱۹۵۶ء کے جلسہ میں یہ مضمون مکمل ہو گیا تو اُس وقت معلوم ہوگا کہ آیا کتاب کے دو حصے کرنے ضروری ہیں یا ایک حصہ کافی ہے، حصہ دوم بھی اور اس کے اگلے حصے بھی ایسے مضامین پر مشتمل ہیں جو قرآن کریم کی خوبیوں کا شاندار نقشہ کھینچتے ہیں اور اسلام سے محبت رکھنے والے ہر شخص کو ان کا مطالعہ کرنا چاہئے ، اللہ تعالیٰ جلد ان کو پایہ تکمیل تک پہنچائے۔میں اس کتاب کو مریم صدیقہ کے نام معنون کرتا ہوں ، کیونکہ انہی کو حیدر آباد دکھانے کے لئے یہ سفر اختیار کیا گیا تھا جس میں یہ مضمون خدا تعالیٰ کے فضل سے کھلا ہے گو اس سفر میں میری ہمشیرہ عزیزہ مبارکہ بیگم بھی ساتھ