سیر روحانی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 775 of 900

سیر روحانی — Page 775

۷۷۵ بدھ علیہ السلام کو پیش کرتے ہیں تو ہندو کو فکر پڑ جاتی ہے ، عیسائی کو فکر پڑ جاتی ہے، یہودی کو فکر پڑ جاتی ہے کہ یہ کیا ہوا ہمیں تو بڑی مشکل پیش آ گئی۔لیکن ایک مسلمان جہاں کہیں جاتا ہے اُسے کوئی فکر نہیں ہوتی۔اُس کے سامنے کنفیوشس کا نام پیش کیا جاتا ہے تو وہ کہتا ہے الْحَمْدُ لِلَّهِ۔اُس کے سامنے زرتشت کا نام پیش کیا جاتا ہے تو وہ کہتا ہے الْحَمْدُ لِلَّهِ۔کرشن کا نام آتا ہے تو کہتا ہے الْحَمْدُ لِلهِ۔رام چندر جی کا نام آتا ہے تو کہتا ہے اَلْحَمْدُ لِلَّهِ۔بدھ کا نام آتا ہے تو کہتا ہے اَلْحَمْدُ لِلهِ۔کیونکہ وہ سمجھتا ہے میری کتاب میں یہی لکھا ہے کہ ہر قوم میں ہادی آئے ہیں مجھے کوئی تلاش نہیں کرنی پڑی۔ہندوؤں نے آپ ہی پیش کر دیا ہے کہ ہمارے اندر کرشن اور رامچند رجی وغیرہ آئے ہیں، بدھوں نے آپ ہی پیش کر دیا ہے کہ ہمارے اندر بدھ گزرے ہیں ، عیسائیوں نے آپ ہی پیش کر دیا ہے کہ ہمارے اندر حضرت عیسی علیہ السلام گزرے ہیں ، یہودیوں نے آپ ہی پیش کر دیا ہے کہ ہمارے اندر موسی علیہ السلام گزرے ہیں ، یونانیوں نے آپ ہی پیش کر دیا ہے کہ ہمارے اندر سقراط گزرا ہے۔سقراط بھی خدا تعالیٰ کا ایک نبی تھا عام طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ یونان میں کوئی نبی نہیں گزرا اور گو یہ ہمارا کام نہیں کہ ہم وہاں کے کسی نبی کو تلاش کرتے پھریں مگر چونکہ قرآن کریم نے اصولی طور پر کہہ دیا ہے کہ ہر قوم میں کوئی نہ کوئی نبی گزرا ہے اس لئے ہم کہہ سکتے ہیں کہ یونان میں بھی نبی آیا ہے اور سقراط کے متعلق تاریخ کہتی ہے کہ وہ کہا کرتا تھا مجھ پر فرشتے اُترتے ہیں اور مجھ سے باتیں کرتے ہیں۔اُس وقت کی حکومت نے جو بت پرست تھی اُس کے قتل کی تاریخ مقرر کر دی اُس کے ایک شاگرد نے یہ پیشکش کی کہ آپ یہاں سے بھاگ جائیں تو سقراط نے جواب دیا کہ مجھے تو فرشتوں نے بتایا ہے کہ تیری موت اِس طرح واقع ہوگی۔میں اس موت سے کس طرح بھاگ سکتا ہوں۔19 پھر مذہبی مذہبی تاریخ کے سلسلہ میں قرآن کریم کا ایک عظیم الشان انکشاف تاریخ کے ضمن میں قرآن کریم نے یہ عظیم الشان انکشاف کیا کہ سمندر میں ڈوبتے وقت فرعون نے تو بہ کر لی تھی اور وہ حضرت موسی اور حضرت ہارون علیہما السلام کے رب پر ایمان لے آیا تھا اور یہ کہ اُس وقت اللہ تعالیٰ نے یہ کہا تھا کہ فَالْيَوْمَ نُنَجِّيكَ بِبَدَنِكَ لِتَكُونَ لِمَنْ خَلْفَكَ آيَةً۔یعنی تو بہت آخری وقت میں ایمان لایا ہے اگر تو پہلے ایمان لاتا تو ہم تیرے جسم اور روح