سیر روحانی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 774 of 900

سیر روحانی — Page 774

۷۷۴ اس کی عداوت اس کے اندر پیدا ہوسکتی ہے۔دتی کے ایک بزرگ کا کشف پُرانے زمانہ میں دتی کے ایک بزرگ گزرے ہیں اُن کے ایک مرید نے ایک دفعہ کہا کہ ہمارا یہ خیال غلط ہے کہ کرشن جی اور رام چندر جی ہندوستان کے نبی تھے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ ایک آگ جل رہی ہے اور کرشن جی تو اُس کے اندر جل رہے ہیں اور رام چندرجی اُس کے کنارے کھڑے ہیں وہ بزرگ کہنے لگے تم نے اس خواب کی تعبیر غلط سمجھی ہے۔آگ کے معنے محبت الہی کی آگ کے ہیں اور اس خواب میں اللہ تعالیٰ نے تمہیں یہ بتایا ہے کہ حضرت کرشن خدا تعالیٰ کی محبت میں بہت بڑھے ہوئے تھے اور رام چندر جی اُن سے کم درجہ رکھتے تھے۔اب دیکھو پُرانے زمانہ کے اولیاء بھی یہ سمجھتے تھے کہ ہندوستان میں حضرت کرشن اور حضرت رام چندر خدا تعالیٰ کے نبی گزرے ہیں اور محبت الہی کی آگ نے اُن کا احاطہ کیا ہو ا تھا۔اسی طرح چین میں کنفیوشس کو پیش کیا جاتا ہے گوچینی زبان میں آپ کا نام نبی کی بجائے کچھ او ر رکھا گیا ہے اور آپ کو زیادہ تر اُستاد کے نام سے یاد کیا جاتا ہے مگر اسی کو عربی زبان میں نذیر “ اور ”ہادی“ کہتے ہیں۔اسی طرح برما اور سیلون میں حضرت بدھ علیہ السلام کو پیش کیا جاتا ہے کہ وہ خدا رسیدہ انسان تھے اور خدا کا کلام اُن پر نازل ہوتا تھا۔گو بدھ علیہ السلام بہار میں پیدا ہوئے ہیں مگر بہر حال جن قوموں نے انہیں مانا وہ اُن کے لئے ہادی ہی تھے۔ہندوستان نے بھی ایک دفعہ اُنکو مان لیا تھا لیکن بعد میں آپ کے ماننے والوں کو اُس نے ملک سے نکال دیا۔چنانچہ اُن میں سے بعض تبت چلے گئے ، بعض برما چلے گئے ، کچھ سیلون یا جاپان چلے گئے۔غرض قرآن کریم نے اس ایک آیت میں ہی تمام مذہبی تاریخ عالم بیان کر دی اور سب تاریخوں پر روشنی ڈال دی۔اب اگر ایک عیسائی یا ہند و چین جا تا ہے اور وہاں کنفیوشس کا ذکر سنتا ہے تو وہ اپنی کتاب کے بچاؤ کی فکر میں پڑ جاتا ہے کیونکہ اس نے انجیل اور وید میں پڑھا ہوتا ہے کہ خدا صرف عیسائیوں اور ہندوؤں کا خدا ہے باقی قوموں کا خدا نہیں لیکن اگر کوئی مسلمان غیر قوموں میں جا تا ہے اور وہاں اُن کے ہادیوں کا ذکر سُنتا ہے تو بجائے کوئی فکر کرنے کے الْحَمْدُ لِلَّهِ کہتا ہے اور سمجھتا ہے کہ میری کتاب کی سچائی ظاہر ہوگئی۔مجھے تاریخ عالم میں تلاش کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئی خود ان قوموں نے میرے سامنے اپنے ہادی پیش کر دئیے اور میری کتاب کی سچائی ظاہر کر دی۔چین والے کنفیوشس کو پیش کرتے ہیں، برما اور سیلون والے