سیر روحانی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 753 of 900

سیر روحانی — Page 753

۷۵۳ قائم کیا وہ معزز ہو گیا۔دیکھ لو۔حضرت امام حسن اور حسین رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسے تھے۔حضرت امام حسین کوفہ کے پاس جنگ میں مارے گئے تو زیاد نے حکم دیا کہ ان کا سرکاٹ کر یزید کے پاس بھیجا جائے اُس نے سمجھا کہ مجھے انعام ملے گا۔جب یزید کے دربار میں اُن کا سر گیا تو یزید کے دل میں جیسا کہ اُس کی بعض باتوں سے پتہ لگتا ہے اہلِ بیت کا کچھ نہ کچھ ادب تھا مگر اُسوقت اپنی فاتحانہ شان کو دیکھ کر کہ میری فوجیں فاتح ہوئی ہیں، اُس نے سوٹی لمبی کی اور اُن کے دانتوں پر دو تین دفعہ ماری۔مرنے کے بعد عام طور پر انسان کے ہونٹ کھنچ جاتے ہیں۔اُس وقت ایک صحابی بھی اُس مجلس میں بیٹھے ہوئے تھے وہ غصہ سے کھڑے ہو گئے اور کہنے لگے۔ا و بے شرم ! ہٹالے اپنی سوٹی۔میں نے محمد رسول اللہ کو ان ہونٹوں پر بوسہ دیتے دیکھا ہے اور جن ہونٹوں کو محمد رسول اللہ نے بوسہ دیا تھا تیرے جیسے خبیث کی کیا حیثیت ہے کہ اس کو سوٹی مارے۔پھر دیکھ لو خدا تعالیٰ نے اسکار کسطرح انتقام لیا۔یزید کے مرنے کے بعد اُس کا معاویہ بن یزید کی خلافت سے دست برداری بیٹا معاویہ بن یزید تخت پر بیٹھا۔جسے اُس نے نامزد کر دیا تھا کہ میرے بعد یہ خلیفہ ہو۔جب وہ تخت پر بٹھا دیا گیا تو وہ گھر گیا اور دروازے بند کر کے بیٹھ گیا اس کے بعد اُس نے باہر کہلا بھیجا کہ یہ خلافت مسلمانوں کی امانت ہے میرے باپ کا کوئی حق نہیں تھا کہ وہ خلیفہ بناتا۔یہ تمہاری امانت ہے تم جس کو چاہو خلیفہ بنالو۔پھر اُس نے سب مسلمانوں کو جمع کر کے ایک تقریر کی اور کہا کہ خلافت پر میرا کوئی حق نہیں۔تم کہتے ہو کہ میں خلیفہ ہوں کیونکہ میرے باپ نے مجھے خلیفہ بنایا ہے حالانکہ میرے باپ سے وہ شخص بہتر تھا جس کو میرے باپ نے مارا اور میرے دادا سے وہ شخص بہتر تھا جس سے اُس نے جنگ کی اور مجھ سے بیسیوں اور لوگ تم میں بہتر موجود ہیں ان لوگوں کے ہوتے ہوئے میں کیسے خلیفہ بن سکتا ہوں ؟ تمہیں اختیار ہے جس کو چاہو خلیفہ بنا لو۔جب وہ تقریر کے بعد واپس آیا تو اُس کی ماں اُسے کہنے لگی کہ اے معاویہ! تُو نے اپنے خاندان کو بٹہ لگا دیا ہے۔معاویہ نے کہا۔اماں ! میں نے بعد نہیں لگایا۔میں نے اپنے خاندان کی عزت کو قائم کر دیا ہے۔اب دیکھو وہ اس صحابی کا نمونہ تھا اور یہ خود یزید کے خاندان کا نمونہ ہے جس سے پتہ لگتا ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نمک خواری کا اُن پر کتنا اثر تھا۔یزید کے اپنے بیٹے نے باپ کی ذلت کی اور اُس کی خلافت پر لعنت ڈالی اور کہا کہ یہ خلافت خاندان نبوی کا حق ہے میں اسے نہیں لے سکتا۔۲۷