سیر روحانی — Page 754
۷۵۴ قرآنی لنگر قرآنی لنگرکی ایک اور مثال حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے وجود میں کی ایک مثال حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زندگی میں بھی پائی جاتی ہے۔گو آپ چھ گاؤں کے مالک تھے مگر طبیعت میں فروتنی تھی اور آپ نے اپنی ساری جائداد اپنے بڑے بھائی کی بیوہ کے سپرد کی ہوئی تھی تا کہ اُس کے دل سے بیوگی کا صدمہ کم ہو جائے۔وہ اگر چہ بعد میں احمدی ہو گئیں مگر شروع میں اُن کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے بڑا بغض تھا کیونکہ وہ سمجھتی تھیں کہ یہ کوئی بڑا کام نہیں کر رہا بلکہ مسجد کا ملاں بن گیا ہے اور ایک رئیس خاندان میں سے ہونے کی وجہ سے اُن کو یہ بُرا لگتا تھا حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ آپ مسجد کے مُلاں نہیں بنے تھے بلکہ آپ قرآنی لنگر سے استفادہ کرنے کے لئے دنیا سے علیحدہ ہو گئے تھے۔مگر ظاہری حالت یہ تھی کہ اپنی بڑی بھاوج کے بغض کی وجہ سے جب کبھی کوئی مہمان دین سیکھنے کے لئے آپ کے پاس آتا تو بھاوج کا خست ۲۸ سے بھیجا ہو ا تھوڑا سا کھانا بھی آپ مہمان کو کھلا دیتے تھے اور خود ایک پیسہ کے چنے بھنوا کر کھا لیتے تھے۔مجھے یاد ہے اُس وقت ہماری سیڑھیاں اُن کے گھر کے حضرت تائی صاحبہ کی کیفیت پاس سے گزرا کرتی تھیں۔ایک دن میں اُن سیڑھیوں پر پر چڑھ رہا تھا کہ انہوں نے مجھے آواز دی کہ محمود! ٹھہر جا۔میں اُن کی آواز سنکر بھاگا کیونکہ ہم سمجھتے تھے کہ یہ ہماری دشمن ہیں اور بھاگ کر کوٹھے پر چڑھ گیا۔اس پر وہ کہنے لگیں۔” جیہو جیہا کاں او ہو جیہی کوکو۔یعنی جیسا ان کا باپ خراب ہے ویسا ہی بیٹا خراب ہے۔اتنا بغض تھا ان کے دل میں۔مگر پھر اُن کی یہ حالت ہوئی کہ یا تو وہ کہا کرتی تھیں۔جیہو جیہا کاں او ہو جیہی کوکو اور یا پھر عین اُن کی موت کے وقت میں اُن کی خبر لینے کیلئے گھر پہنچا۔کہنے لگیں اُن کو بلا دو۔میری جان نہیں نکلے گی جب تک وہ آ نہ جائیں۔میں گیا تو چارپائی پر انہیں لٹا یا ہوا تھا۔میں زمین پر ہی بیٹھ گیا میرے زمین پر بیٹھنے پر جھٹ اپنے پیر انہوں نے نیچے کرنے شروع کر دئیے اور کہا کہ زمین یہ نہ بیٹھو میں چار پائی پر نہیں لیٹ سکتی۔اب یا تو وہ وقت تھا کہ ” جیہو جیہا کاں اوہو جیہی کوکو۔“ کہتی تھیں اور یا پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام تو اُن کے ظلم سہتے ہوئے گزر گئے اور کوکو کا ادب شروع ہو گیا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پیٹ کی بیماری سے فوت ہوئے تھے اور اسہال کی آپ کو شکایت تھی۔آپ کی وفات کے بعد مجھے خیال آیا کہ ممکن ہے متواتر 66