سیلابِ رحمت — Page 41
سیلاب رحمت کلاس میں حصہ لیا اور امتحان میں اول پوزیشن لی۔( تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم صفحہ 429)1957ء میں لجنہ اماءاللہ کے اجتماع میں رپورٹنگ کی ڈیوٹی ملی جس کے لئے سٹیج پر بیٹھنے کی جگہ لی۔اس اجتماع میں حضرت مصلح موعودؓ نے خطاب فرمایا۔1959ء میں دینی معلومات کے امتحان میں پوزیشن لی۔اسی سال مضمون نگاری کے مقابلہ میں اول پوزیشن لی۔تاریخ لجنہ اماءاللہ۔جلد سوم صفحہ 23) 1960ء میں جلسہ سالانہ میں نائبہ نگران شعبہ انتظامات کے فرائض ادا کرنے کی توفیق ملی۔1960ء تا 1962ء نائبہ سیکرٹری ناصرات الاحمدیہ مرکز یہ رہی۔1962 تا1963ء مجلس عاملہ مرکز یہ میں سیکرٹری تعلیم کا کام کیا۔1962ء میں تعلیم القرآن کلاسز کو پڑھانے کیلئے راولپنڈی اور فیصل آباد بھیجا گیا۔1962ء ہی میں جلسہ سالانہ کے موقع پر تقریر کرنے کی سعادت حاصل ہوئی۔اور قیام گاہ مستورات میں رپورٹر کے فرائض سرانجام دیئے۔1962ء سے 1964 ء تک مرکزی عاملہ میں سیکرٹری ناصرات الاحمد یہ رہی۔استفاده از تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد سوم صفحہ 202 تا238) ربوہ میں قیام اور لجنہ سے وابستگی کی برکتیں کئی صورتوں میں شامل حال رہیں۔یہی وہ عرصہ تھا جس میں خاندان حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی خواتین مبارکہ کا دیدار، ان کی نصائح سننے کے مواقع اور ذاتی تعلق کی نعمتیں ملیں۔لجنہ کے اجتماعات اور جامعہ نصرت کی تقریبات خاص طور پر مشاعروں اور جلسہ ہائے سالانہ پر ملاقاتوں کے خوب مزے رہتے۔خاکسار پر سب سے زیادہ احسانات حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ غفر لھا کے ہیں۔خاکسار نے محترمہ فرخندہ شاہ صاحبہ پر نسپل جامعہ نصرت سے بھی بہت فیض پایا۔خاکساران کے ساتھ جامعہ نصرت کے اپنے سب اساتذہ کی بھی شکر گزار ہے جنہوں نے تعلیم و تربیت کی 41