سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 116 of 418

سیلابِ رحمت — Page 116

خدمات کا مرقع ہے۔رب العرش اپنے دربار عام میں سند قبولیت سے نوازے اور ہرلحہ نمبرات لجنہ کراچی کو روح القدس سے معمور رکھے تا یہ خطہ جلد اسلام کے نور سے جگمگا اُٹھے بطحا کی وادیوں سے جو نکلا تھا آفتاب بڑھتا رہے وہ نور نبوت خدا کرے قائم ہو پھر سے حکیم محمد جہان میں ایک با برکت کام ضائع نہ ہو تمہاری یہ محنت خدا کرے“ اللہ تعالیٰ نے شعبہ اشاعت کو مالی لحاظ سے اپنے پاؤں پر کھڑا کر دیا۔کچھ بچت ہوئی تو ایک بہت بابرکت کام میں حصہ لینے کی توفیق ملی۔حضور نے 2001ء میں لندن میں مسجد کی تعمیر کے لئے چندے کا اعلان کیا۔ہم نے اس فنڈ میں شعبہ اشاعت کی طرف سے ایک ہزار پونڈ پیش کئے اور اس کے ساتھ دعا کی غرض سے اس شعبے کی ایک ایک خدمت گزار کا نام بھی تحریر کیا۔ہمارے حضور نے یہ تحفہ قبول فرمایا اور ہمیں بہت دعاؤں سے نوازا۔آپ کا رپورٹ نما خط محرره 2001-04-17 ملا جزاکم اللہ احسن الجزاء۔آپ کے شعبہ اشاعت والوں کی طرف سے ایک ہزار پونڈ کی مالی اعانت برائے مسجد قابل قدر ہے۔اللہ تعالیٰ ان سب کے اموال اور نفوس میں برکت ڈالے اور بیش از پیش خدمات کی توفیق دے آمین۔میری طرف سے تمام معاونات کو بہت بہت محبت بھرا 116