سیلابِ رحمت — Page 117
(1-5-01) 66 سلام اور دعا۔ہماری حقیر مساعی پر تحسین کے الفاظ ہمیں خوش رکھتے۔مکرم صاحبزادہ مرزا انس احمد صاحب وکیل الاشاعت ربوہ نے تحریر فرمایا: بسلسلہ جشن تشکر لجنہ اماء اللہ ضلع کراچی کے زیر اہتمام مطبوعات کا جو سلسلہ جاری کیا گیا ہے وہ ماشاء اللہ بہت مفید اور بابرکت 66 ہے اور یہ وقت کی ضرورت بھی ہے۔“ مکرم عطاءالمجیب راشد صاحب امام مسجد فضل لندن نے تحریر فرمایا: لجنہ اماءاللہ کراچی نے صد سالہ جو بلی کی مناسبت سے بہت سی مفید کتابیں دیدہ زیب رنگ میں شائع کی ہیں اور یوں کہا جاسکتا ہے کہ اشاعت کتب کی تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ کیا ہے۔اس کامیابی پر جو ایک عظیم اور پائدار رنگ رکھتی ہے آپ کی خدمت میں صمیم قلب سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کے ساتھ کام کرنے والے سب احباب اور خواتین کو بہترین جزا عطا فرمائے۔جزا کا یہ پہلو آپ کو نصیب ہو کہ اس میدان میں مزید خدمات کی سعادت ملے۔آمین عجب محسن ہے تو بحر الا یادی فسبحن الذي اخزى الاعادي کتب کی اشاعت کا کام جس تیز رفتاری سے جاری تھا، جس طرح ہر کام کے لئے 117