سیلابِ رحمت — Page 110
سیلاب رحمت بچیاں ان میں ایک فوت ہو چکی ہیں۔حوری بانو ( حور جہاں بشری۔ناقل ) اللہ تعالیٰ ان کو غریق رحمت کرے وہ بھی ان کی بہت مدد کیا کرتی تھیں ، مگر اس وقت امتہ الباری ناصر اور مسٹر ناصر ملک یہ ان کے بازو ہیں اور اپنے اپنے دائرے میں غیر معمولی خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ان بچیوں کو خصوصاً اشاعت کتب میں بہت مہارت حاصل ہے اور امتہ الباری ناصر کے تحت کثرت سے چھوٹے چھوٹے رسائل جو مختلف موضوعات پر اور بہت اچھے رسائل ہیں وہ شائع ہو چکے ہیں اور ہر سال نئے سے نئے شائع ہوتے رہتے ہیں۔“ الاز ہار لذوات الخمار جلد دوم حصہ اول صفحہ 518-519) نماز اور اس کے آداب و مسائل، رنگین، با تصویر، آرٹ پیپر پر انتہائی خوبصورت کتاب مکرمہ محموده امتہ السمیع صاحبہ نے تیار کی۔اس کتاب کے ساتھ سی ڈی بھی تیار کی گئی جس سے اس کی افادیت میں بہت اضافہ ہوا۔دگلشن احمد چودہ پندرہ سال کے بچوں کے لئے نصاب پر مشتمل ہے۔یہ بچوں کے نصاب کے سلسلے کی آخری کتاب ہے۔یہ وہ سلسلہ تھا جو کام کے آغاز میں بشری کے ساتھ شروع ہوا تھا مگر تکمیل وہ نہ دیکھ سکی۔مولا کریم اس کا سارا ثواب اس کو پہنچا دے اور بڑھا کر دیتا رہے۔آمین۔عاجزانہ راہیں، مکرمہ امۃ الرفیق ظفر صاحبہ کا نتیجہ فکر ہے صاحب علم خاتون ہیں اور اپنے علم سے دوسروں کو فائدہ پہنچاتی ہیں ان کا مسودہ اس قدرستھرا لکھا ہوا آتا تھا کہ مجھے بہت کم محنت کرنی پڑتی۔110