سیلابِ رحمت — Page 109
۔رحمت اپنے محبوب رسول حضرت محمد مصطفی صالنا ہی تم سے سیکھی تھیں۔وہ امت کے لئے ہر خوبی و خیر اپنانے کے لئے حریص اور میری ماں اولاد کے لئے ہر دینی اور دنیاوی کاموں میں ان کے آگے بڑھنے کے لئے حریص۔قارئین سے ان کی مغفرت و بلندی درجات کے لئے دعا کی درخواست کرتی ہوں۔“ پینتالیسویں کتاب جماعت احمدیہ کا تعارف مکرم مبشر احمد خالد صاحب مربی سلسلہ نے تحریر کی۔نئے احمدی ہونے والوں اور تبلیغ کے لئے کارآمد کتاب ہے۔ولادت سے نبوت تک سیرت نبوی بطرز سوال جواب کا پہلا حصہ بشری داؤد نے مرتب کیا۔لجنہ کراچی کا ایک منفرد اعزاز 1997 ء کے جلسہ سالانہ یو کے میں خواتین سے خطاب میں پیارے حضور نے پہلے دور اول کی خواتین کی قربانیوں کا دل نشین انداز میں ذکر فرمایا اور پھر دور آخر کی خواتین کی مساعی کو خراج تحسین پیش فرمایا۔آپ کی ذرہ نوازی، ہماری خوش نصیبی کہ اس میں لجنہ کراچی کا نام بھی شامل تھا۔آپ کے مبارک الفاظ تھے : اب میں کراچی کی بات کرتا ہوں۔کراچی خدا کے فضل سے غیر معمولی خراج تحسین کی مستحق ہے۔آپا سلیمہ اُن کی صدر ہیں اور بہت نیک دل ، دل موہ لینے والی صدر ہیں اور انتظام کے لحاظ سے خدا تعالیٰ نے ان کو غیر معمولی صلاحیت عطا فرمائی ہے۔ان کی بیشتر جو مددگار ہیں 109