سیلابِ رحمت — Page 64
سیلاب رحمت ” میرے سامنے اس وقت لجنہ کراچی کی کتب کا سیٹ رکھا ہے جن کو پڑھ کر دل آپ کے لئے دعا سے بھر گیا۔خوب صورت انداز ، آسان الفاظ اور ننھے قارئین کے قلب و ذہن میں اترنے والے سادہ سے دلائل سے مشکل باتیں حل کر ڈالیں اور ماؤں کے لئے آسانیاں کر دیں۔ہر عمر کے بچے کی ضرورت کے مطابق دینی اور اخلاقی معلومات مہیا کیں۔یہی باتیں ہم اپنے بچپن سے بزرگوں سے سنتے رہے۔“ صدسالہ تاریخ احمدیت بطر زسوال جواب اس کے بعد صد سالہ تاریخ احمدیت بطرز سوال جواب شائع ہوئی۔اس کی تیاری کے لئے سب قیادتوں میں سو سال کی تاریخ کا دس دس سال کا عرصہ سوال جواب بنانے کے لئے بانٹ دیا گیا۔مکرمہ امتۃ الرفیق پاشا صاحبہ مکرمہ امتہ الشکور امجد صاحبہ۔مکرمہ شاہانہ وقار صاحبہ مکرمہ فرحت سمیع صاحبہ مکرمہ ناصرہ ہارون صاحبہ۔مکرمہ طاہرہ جبیں صاحبہ۔مکرمہ بیگم مقبول سلیم صاحبہ مکرمہ انیسہ محمود صاحبہ مکرمہ نزہت آرا حفیظ صاحبہ - مکرمہ فوزیہ منان صاحبہ۔مکرمہ امینہ علوی صاحبہ مکرمہ سلیم مبارک بٹ صاحبہ مکرمہ بشری حمید صاحبہ۔مکرمہ مبارکه حمید صاحبہ اور خاکسار نے سوال جواب مرتب کئے۔جب سب سوال بن گئے تو مكرمه امتة الشکور امجد صاحبہ اور خاکسار نے ضروری سوالات کے انتخاب، انداز میں یک رنگی اور حوالوں کی صحت وغیرہ کا جائزہ لے کر آخری شکل دی اور مکرمہ ڈاکٹر ناہید منصور صاحبہ نے مسودہ خوش خط لکھا اور کتابت کے بعد پروف ریڈنگ میں مدد کی۔پروف ریڈنگ میں مکرم قریشی محمد احمد صاحب اور طباعت میں قریشی داؤ داحمد صاحب کا تعاون حاصل رہا۔فجزاھم 64