سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 63 of 418

سیلابِ رحمت — Page 63

سیلاب رحمت حضرت رسول کریم صلی شما ای یتیم کے زمانے کے مسلمان بچوں کے سنہری کارنامے۔حضرت رسول کریم سالی یا ستم کی بچیوں پر خصوصی شفقت۔والدین کی تربیت و اصلاح اور بچے کی پیدائش اور ابتدائی تربیت پر زریں نصائح۔والدین پر بچوں کے حقوق اور بچوں پر والدین کے حقوق۔نوزائیدہ کے کان میں اذان واقامت کہنے کی فلاسفی۔اس کتاب کے کئی ایڈیشن آچکے ہیں۔حسب دستور پیارے آقا کی خدمت میں نئی کتب بھجوا ئیں۔پیارے آقا کا مکتوب بہت بڑی خوشی لے کر آتا۔صرف شعبہ اشاعت والے ہی نہیں لجنہ کے دفتر میں سب مل کر خوش ہوتے۔آپ نے فرمایا: لجنہ کراچی کے زیر اہتمام شائع ہونے والی کتب اصحاب فیل اور بیت بازی موصول ہوئیں جزاکم اللہ احسن الجزاء۔بیت بازی والا آئیڈیا تو بہت اچھا ہے۔اللہ تعالیٰ ان کتب کی اشاعت کو احمدی بچوں کی تربیت اور ان میں اعلیٰ اخلاق کی ترویج کے لئے بہت ہی مفید بنائے اور آپ کی مساعی ہر لحاظ سے بابرکت نتائج کی حامل ثابت ہوں۔ان کتب کی تیاری میں شریک ہونے والی بہنوں کو میری طرف سے محبت بھرا سلام اور دعائیہ پیغام پہنچا دیں۔اللہ ان سب سے ہمیشہ راضی رہے۔اللہ آپ کے ساتھ ہو۔“ یہ احساس کہ رؤوف و رحیم خدا تعالیٰ کا نمائندہ ہمیں پیار سے دیکھ رہا ہے ہمارا کام اُن کی نظروں میں ہے، بڑی تقویت دیتا تھا۔اسی طرح کسی بزرگ سے داد اور دعا ملتی تو دل حمد وشکر سے بھر جاتے۔لاہور کی معروف صاحب قلم خاتون مکرمہ سیدہ نیم سعید صاحبہ کا مکتوب ملا : 63