سیلابِ رحمت — Page 65
اللہ تعالی احسن الجزا۔مکرم دوست محمد شاہد صاحب مورخ احمدیت نے ایک ایک باب پڑھ کر لفظ لفظ چیک کیا۔آپ نے تحریر کیا: مسودہ تاریخ کی ترتیب و تدوین میں ممبرات لجنہ کراچی نے جو غیر معمولی عرق ریزی اور کاوش کی ہے اس سے میں بہت متاثر ہوا ہوں۔نظارت اشاعت نے بھی اسے مفید اور قابل اشاعت قرار دے کر اس کی افادیت پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے۔میرے نزدیک اس کی ایک بھاری خصوصیت یہ ہے کہ اس سے حضرت مصلح موعودؓ کے ایک نہایت اہم ارشاد مبارک کی تعمیل ہوئی ہے حضور انور نے جلسہ سالانہ 1937ء کے موقع پر فرمایا: ہر علم کے متعلق کتابیں لکھی جائیں تا لوگ ان سے فائدہ اُٹھا سکیں بلکہ بعض کتابیں سوال جواب کے رنگ میں لکھی جائیں تا جماعت کا ہر شخص ان کو اچھی طرح ذہن نشین کرے اس کے بعد جماعت کا فرض ہے کہ وہ ان باتوں پر عمل کرے۔( انقلاب حقیقی صفحہ ۱۱۶) خاکسار کی یہ خواہش رہتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ خواتین ہمارے ساتھ لکھنے پڑھنے کے کام میں شریک ہوں۔اس کتاب میں بہنوں نے خوب شوق سے حصہ لیا جس سے بہت خوشی ہوئی۔صرف یہی نہیں خاکسار اس بات کے لئے بھی تہہ دل سے شکر گزار ہے کہ جب بھی جس سے بھی اشاعت کے کسی کام میں تعاون مانگا، کبھی انکار نہیں سننا پڑا۔کسی سے مسودہ صاف لکھنے کی کسی سے حوالہ ڈھونڈنے کی درخواست کرتی۔کسی سے کتاب مانگتی ، کسی سے پروف 65