سیلابِ رحمت — Page 397
سیلاب رحمت کلام اور گلاسری Glossary دونوں کی نظر ثانی کی۔محترم عبید اللہ علیم صاحب نے قیمتی مشوروں سے نوازا اور طباعت میں مکرم شیخ ادریس صاحب اور مکرم شیخ داؤ داحمد صاحب نے محنت کی۔ان کے وائی آئی پریس سے طباعت ہوئی۔فجز اھم اللہ تعالیٰ احسن الجزاء۔کلام طاہر کی طباعت پر اظہار خوشنودی اور دعائیں پیارے حضور نے آپا سلیمہ صاحبہ کے نام مکتوب میں تحریر فرمایا: " آپ کی سر پرستی میں کلام طاہر“ پر جو کام ہوا ہے وہ بہت ہی اعلیٰ ہے۔ماشاء اللہ بہت خوبصورت پیشکش ہے۔جن کے نام آپ نے لکھے ہیں ان سب کا شکریہ اور میری طرف سے انہیں محبت بھر اسلام۔اللہ تعالیٰ ان کے اموال نفوس اور اخلاص میں برکت دے اور اپنی رحمتوں سے نوازے۔" خاکسار کے نام آقا نے تحریر فرمایا: کلام طاہر کی خوبصورت دیدہ زیب طباعت پر بے حد شکریہ۔آپ نے اس پر بہت محنت کی۔جزاکم اللہ احسن الجزاء۔اللہ آپ سب کو علمی ، ادبی تعلیمی، تربیتی اور تبلیغی خدمات سرانجام دینے کی توفیق دے اور سب بچوں کی طرف سے آنکھوں کی راحت عطا فرمائے۔سب کو بہت بہت محبت بھر اسلام۔“ روز نامہ الفضل نے تبصرہ لکھا: احمد یہ جماعت میں سب سے خوبصورت کتاب کاغذ ، جلد اور 393