سیلابِ رحمت — Page 396
سیلاب رحمت ایک ہی ہے صرف پڑھتے ہوئے صوتی لحاظ سے اس کی آواز جس طرح بننی چاہئے اس کی وضاحت کیلئے اس طرح لکھا گیا ہے۔‘ ( مکتوب 15-5-93 صفحہ 18 ) خاکسار نے ان ہدایات کے مطابق الفاظ معنی کو Balance کیا۔انگریزی تلفظ اور معانی دئے اور آپ کی خدمت اقدس میں روانہ کئے۔آپ نے ایک ایک لفظ کا جائزہ لیا۔آپ کے ساتھ ایک ٹیم کام کرتی تھی جو اصلاحوں کو نوٹ کر کے کمپوز کر کے مجھے بھجوا دیتی۔الفاظ معنی کی درستی کے بعد کمپوزنگ کا مسئلہ تھا اور کمپوزنگ سے بڑھ کر پروف ریڈنگ کا جس میں آخر تک کچھ نہ کچھ خامیاں رہیں۔کلام طاہر مع فرہنگ چھپ گئی جولائی 1995ء میں جلسہ سالانہ پر کتاب بھیجنے کے جنون نے دن رات کام پر لگائے رکھا۔صفحے کے ڈیزائن اور سائز تک کی منظوری حضور سے لی۔طباعت کے کام میں سر دینے والے ہی اندازہ کر سکتے ہیں کہ قدم قدم پر کیسی کیسی دشواریاں راستہ روک کر کھڑی ہو جاتی ہیں اور پھر کراچی کے مخصوص حالات میں ایسی جگہوں پر صبر آزماد ی لگتی رہی جو پہلے سوچا بھی نہیں ہوتا تھا۔مولا کریم کے فضل و احسان سے 19 جولائی 1995 ء کو کتاب چھپ کر آ گئی اور جلسہ سالانہ پر حضور رحمہ اللہ کی خدمت میں ہماری صد ر مکرمہ سلیمہ میر صاحبہ اور قائمقام صدر مکرمہ امتہ الحفیظ بھٹی صاحبہ نے پیش کی۔ان کی سر پرستی میں کام ہوا اور ان کو ہی پیش کرنے کی سعادت ملی۔حضور نے پسندیدگی کا اظہار فرمایا اور دعائیں دیں۔اس موقع پر سارے مددگاروں کا ذکر دعا اور شکرانے کے لئے درج ہے۔برکت ناصر صاحبہ نے کلام جمع کرنے میں مدد دی۔محترم سلیم شاہجہانپوری صاحب نے 392