سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 370 of 418

سیلابِ رحمت — Page 370

حضور تحریر فرماتے ہیں: نظم نمبر 8 دوغم فرقت میں کبھی اتنا لانے والے“ اس میں اصلاح یہ تجویز ہوئی ہے۔غم فرقت میں کبھی خوب رلانے والے۔لفظ 'خوب بہت خوب ہے۔مگر لفظ اتنا میں جو اپنائیت اور شکوہ پایا جاتا ہے وہ خوب میں ہرگز نہیں۔غالباً یہ اصلاح اس لئے تجویز کی گئی ہے کہ اتنا کے بعد اس کا جواب آنا چاہئے۔حالانکہ یہ ضروری نہیں ہوا کرتا۔بعض دفعہ بغیر جواب کے ہی شرطیہ حصہ پر کلام ختم ہو جاتا ہے اور قرآن کریم میں اس کی بہت ہی پیاری مثالیں موجود ہیں۔ایک کہنے والا یہ بھی کہہ دیتا ہے کہ آپ نے مجھے اتنا رلایا ہے۔ضروری نہیں کہ بعد میں وہ یہ بھی کہے کہ آنسو پونچھ پونچھ کر میری آنکھیں سرخ ہوگئیں۔اس کے مقابل پر آپ نے مجھے خوب رلایا ہے میں لگتا ہے کہ بات ختم ہوگئی اور اپنی ذات میں یہ مضمون و ہیں مکمل ہو گیا۔لیکن لفظ اتنا ایک تشنگی باقی چھوڑ دیتا ہے۔وہ خواہ شکوے کی ہو یا کسی اور چیز کی۔پھر یہ تشنگی مضمون کو اور بھی رفعت عطا کرتی ہے۔اس لئے میرے نزدیک یہاں بھی تبدیلی کی ضرورت نہیں۔“ ( مکتوب 93-1-16 صفحہ 17 ) 366