سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 371 of 418

سیلابِ رحمت — Page 371

نظم نمبر 9 اک ذکر کی دھونی مرے سینے میں رمائے پہلے اس مصرع میں لفظ ”بھیا کے آتا تھا۔جس پر نظر ثانی کی درخواست پر حضور نے تحریر فرمایا: لفظ بھبا کے سے متعلق آپ کی بات درست ہے کیونکہ بھبک سے بھیا کا کسی ڈکشنری میں نہیں ملا۔دراصل ہماری بچپن کی Slang تھی۔خوشبو کے لئے ہمارے ذہن میں قادیان میں جو تصور پیدا ہوتا تھا وہ گویا اس طرح تھا کہ چھوٹا سا خوشبو کا جھونکا ہو تو اسے بھبکا کہتے مگر خوشبو کا ایسا بھبکا کہ گویا فوارہ پھوٹ پڑے۔اس کو ہم بچپن کی Slang میں مہصبا کا کہا کرتے تھے۔اسی طرح اگر شدید بد بو کا ذکر کرنا ہوتا تو اس کو ہم اس طرح بیان کیا کرتے تھے کہ فلاں شخص یا جگہ سے تو بد بو کے بھبا کے اُٹھ رہے ہیں۔پس ایسی Slangs مختلف علاقوں میں رائج ہو جاتی ہیں جو ڈکشنریوں میں راہ پانے کیلئے لمبا عرصہ لیتی ہیں۔اس لئے میں آپ کی بات مانتا ہوں۔یہ لفظ ابھی تک عرف عام کی سند نہیں پاسکالیکن ممکن ہے ہمارے گھر کی حدود تک محدودرہا ہو۔پس اس مصرع کو اب اس طرح تبدیل کیا جاسکتا ہے۔سینے میں مرے ذکر کی اک دھونی رما کے بیٹھا رہاوہ ذکر کی اک دھونی رما کے اک ذکر کی دھونی مرے سینے میں رما کے 367