سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 284 of 418

سیلابِ رحمت — Page 284

سیلاب رحمت سلسلہ میں بہت ہی مفید ہوگا۔انشاء اللہ تعالیٰ۔“ ہماری خوشی سے رضامندی پر کیسٹیں ملنا شروع ہوگئیں اور ہم نے ٹیم ورک کے ساتھ کام مکمل کر کے حضور کی خدمت میں پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔فالحمد للہ علی ذالک۔کلاسیکل شعرا کے مجموعہ ہائے کلام 17۔1۔93 کو پیارے حضور کا مکتوب موصول ہوا: میر تقی میر اور دوسرے بڑے بڑے شعرائے کرام جو کلاسیکل شاعری میں ایک نام رکھتے ہیں، کے مجموعہ ہائے کلام اکٹھے کر کے یہاں بھجوا دیں۔ان کا سائز بڑا نہ ہو بلکہ جیبی سائز میں ملیں تو بہتر ہوگا۔مارکیٹ میں عموماً اسی سائز کے مجموعہ کلام مل جاتے ہیں۔امید ہے جلد یہ کام کر دیں گی۔جزاکم اللہ احسن الجزاء۔“ میں یہاں قدرے تفصیل میں جاؤں گی۔صرف یہ بتانا چاہتی ہوں کہ حضور انور کی اس خواہش پر امید ہے جلد یہ کام کر دیں گئی ، قدرت نے کس طرح مدد کی۔مختلف نوعیت کا کام تھا۔بڑے بڑے اشاعتی اداروں کو فون کئے کئی قسم کے دیوان دستیاب تھے ان میں سے کون سے معیاری ہوں گے۔کیسے انتخاب کروں۔بشری داؤد صاحبہ سے مشورہ کیا۔اُس نے داؤد صاحب کو اردو بازار بھیجا۔وہاں محترم خالد لطیف صاحب کتب فروش کی مدد سے کئی کئی قسم کے دیوان گھر اُٹھا لائے کہ اب ان میں سے انتخاب کرلیں باقی واپس ہو جا ئیں گے۔حسن اتفاق سے اُسی وقت محترم عبد اللہ علیم صاحب گھر آگئے جو اس کام میں یدطولیٰ رکھتے تھے۔منٹوں میں اچھے دیوان چھانٹ کر الگ رکھ دئے۔محترمہ بیگم صاحبہ عبدالرحیم بیگ صاحب نے اپنے 282