سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 283 of 418

سیلابِ رحمت — Page 283

سیلاب رحمت ان خطابات میں مشی گن امریکہ میں خواتین سے انگریزی میں خطاب بھی تھا۔آپ نے ارشاد فرمایا کہ اس کا ترجمہ بھی خود کر لیں۔ترجمہ کرنے میں کچھ مقامات پر وضاحت کی ضرورت محسوس ہوئی۔حضور انور کی خدمت میں بصد ادب عرض کیا کہ نظر ثانی فرما دیجئے۔پیارے حضور نے سارا خطاب اسقدر بدل دیا کہ پھر سے ترجمہ کیا۔اس ترجمے کے دوران پیارے حضور کے بہت اچھے خطوط ملے۔ہم لجنہ کراچی والے کئی لحاظ سے خوش نصیب ہیں۔ایک خوش نصیبی یہ بھی ہے کہ سہ ایک دوسرے کی خوشی کو اپنی خوشی سمجھتے ہیں۔حضور کی طرف سے مکتوب آنے پر سب خوش ہوتے اور اگر کوئی کام ہو تا عین سعادت سمجھ کر تعاون کرتے۔بچوں کے لئے سوال جواب کی کیسٹوں سے کتاب مرتب کرنا 20۔01۔93 کے مکتوب میں ہمیں ایک اور کام کیلئے ارشاد ہوا، تحریر فرمایا : جرمنی اور یہاں بعض مواقع پر بچوں اور بچیوں کے ساتھ سوال جواب کی بڑی مفید مجلسیں لگتی رہتی ہیں۔جرمنی میں ان کے علاوہ بعض اردو میں بھی مجالس سوال و جواب منعقد ہوئی ہیں۔اگر آپ ان کو یکجا کر کے شائع کرسکیں تو بڑی دلچسپ اور مفید چیزیں بن جائیں گی۔بچوں اور بچیوں والی مجالس تو اکثر انگریزی میں ہوں گی وہ الگ اور اردو والی الگ شائع کرنی پڑیں گی۔خاصا محنت طلب کام ہے۔اگر ارادہ ہو تو مشورہ کر کے بتائیں پھر آپ کو یہاں سے ایسی سب کیسٹس بھجوا دی جائیں گی۔بچوں والی مجالس کا یکجا ہوکر شائع ہونا تو بچوں کی تربیت کے 281