سیلابِ رحمت — Page 187
شعبہ اشاعت کے حوالے سے مکر مہ آپا سلیمہ میر صاحبہ کا خطبہ جمعہ 30 مارچ 2018 ء میں ذکر خیر حضرت خلیفہ مسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے ارشادفرمایا: ’۔۔۔انہوں نے 1986 سے 1996 تک صدر لجنہ کراچی کے فرائض سر انجام دئے۔لجنہ کراچی نے کتب کی اشاعت کے سلسلے میں آپ کے دور میں بڑا کام کیا جن میں ساٹھ کتب اور دو مجھے آپ کے دور میں شائع ہوئے۔امۃ الباری ناصر صاحبہ کہتی ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے آپا سلیمہ میر صاحبہ سے لجنہ کراچی کی طویل خدمت لی۔آپ اس دنیا میں نہیں رہیں لیکن آپ کی تربیت یافتہ ممبرات دنیا کے کونے کونے میں لجنہ کے کام کرتی ہوئی آپ کا نام اور کام زندہ رکھیں گی۔آپ کا نام حسن کا ر کر دگی کی مثال بن گیا ہے اور کہتی ہیں ہمیشہ بڑی سر پرستی کیا کرتی تھیں۔کام سکھایا کرتی تھیں۔اپنے نام کی ان کو زیادہ خواہش نہیں تھی بلکہ یہ خواہش ہوتی تھی کہ جتنی انکے ساتھ کام کرنے والی ہیں ان کو کسی طرح کام آجائے اور جب کتابوں کی اشاعت ہوئی ہے اس میں بھی انہوں نے اپنی ٹیم کو بڑا 185