سیلابِ رحمت — Page 170
آگاہ ہونے کے بعد ہی سچی اور سچی شاعری کی ابتدا ممکن ہو سکتی ہے اور ایک احمدی سے زیادہ کون اس حقیقت کو سمجھ سکتا ہے۔اس لئے احمدی شعرا اور شاعرات کے کلام میں ایک سچائی اور مقصدیت ہوتی ہے اور ان کی نمایاں خصوصیت ان کا طرہ امتیاز بھی ہے۔محترمہ امتہ الباری ناصر صاحبہ کا معاملہ بھی کچھ ایسا ہی ہے۔ان کی شاعری میں وہ تمام اوصاف موجود ہیں جو کہ بلا شبہ انہیں ایک مستند اور معتبر شاعرہ کے طور پر روشناس کروانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔محترمہ امۃ الباری ناصر صاحبہ کا شمار ان انتہائی خوش قسمت احمدی شعرا میں ہوتا ہے جنہیں ہمیشہ در بارِ خلافت سے پذیرائی بھی ملتی رہی اور قبولیت و پسندیدگی کی سند بھی عطا ہوتی رہی اور یقیناً اسی کی بدولت ہر آنے والے دور میں ان کی شاعری میں مزید خوب صورتی اور نکھار پیدا ہوتا گیا۔“ (الفضل ربوه ۳۰ مئی ۲۰۱۵) نظارت نشر و اشاعت قادیان سے کتب کی اشاعت خلاصہ مضمون یہ ہے کہ ۱۹۸۹ء سے شروع ہونے والا شعبہ ء اشاعت کا بابرکت سفر ۲۰۱۸ء میں سو کتابوں کے ساتھ مکمل ہوا۔مولیٰ کریم نے ہمارے لئے نئے افق کھول دئے۔ہم حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں جن کے ارشاد پر نظارت نشر واشاعت قادیان نے ہم سے رابطہ کیا کہ کتب قادیان سے شائع کرنے کے لئے شائع شدہ کتب اور ان کا ریکارڈ دے دیا جائے۔یہ خبر ہمارے لئے انتہائی خوش کن تھی جیسا کہ میں 170