سیلابِ رحمت — Page 171
سیلاب رحمت نے ذکر کیا ہے، پریس کے کام میں دشواری ہو رہی تھی اور ہمیں پاکستان اور بیرونِ پاکستان سے آرڈر پر آرڈر آ رہے تھے۔اس خبر سے یوں لگا ہمارا بار آسمان نے اٹھا لیا ہے اور ہمیں سبک دوش کر دیا ہے۔فرشتے مدد کو اتر آئے ہیں۔یہ غم دور ہو گیا کہ یہ کتب احمدی احباب تک کیسے پہنچا ئیں۔یہ انتظام ہماری تڑپ کا جواب بھی ہے۔ایک دفعہ جرمنی سے آئی ہوئی رقم واپس کرنی پڑی تھی کہ ہم مجبور ہیں کتا بیں نہیں بھجوا سکتے۔اس وقت دل بہت خراب ہوا تھا۔یہ بے بسی کا احساس در اصل ہمارے تو کل کی کمی تھی اللہ تعالیٰ معاف فرمائے وہ تو بڑاد یا لو ہے خود سامان کر دیتا ہے اور ہمارے تصور سے کہیں بہتر۔الحمد للہ۔قادیان سے چھپنے والی کتابوں کے اسماء مندرجہ ذیل ہیں: آغاز رسالت - امن کا گہوارہ مکہ مکرمہ۔بے پردگی کے خلاف جہاد۔دعوت الی اللہ اور ہجرت حبشہ - در ثمین مع فرہنگ۔حضرت محمد مصطفی صلی ا یستم کا بچپن۔حضرت محمد مصطفی سلیم ای یتیم اور بچے۔ہجرت مدینہ اور مدینہ میں آمد - انسانی جواہرات کا خزینہ۔کلام محمود مع فرہنگ۔کلام طاہر۔کر نہ کر۔مجالس عرفان۔مشاغل تجارت - میرے بچپن کے دن۔مقدس ورثہ ، چشمہ زمزم - قواریر قوامون_سفر آخرت شعب ابی طالب اور سفر طائف۔یروشلم۔جماعت کی ویب سائٹ پر پھر ایک راستہ جماعت کی ویب سائٹ پر کتابیں ڈالنے کا کھلا۔کتب سکین کر کے بھیجنی شروع کیں۔اب تک ہماری بیشتر کتابیں ایک مستقل عنوان کتب لجنہ اماء اللہ کراچی کے تحت الاسلام ڈاٹ آرگ پر آچکی ہیں الحمدللہ۔پھر یہ شوق ہوا کہ ان کتب کی خاص طور پر 171