سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 13 of 418

سیلابِ رحمت — Page 13

گنگناتی ہوئی نظر آتی ہیں کہ ے وو گھر سے تو کچھ نہ لائے“ محترمہ امتہ الباری ناصر صاحبہ ایک بہترین شاعرہ ہیں۔بھلا جس کی شاعری کی داد، خلیفہ اسی کی طرف سے ملی ہو اس کے لئے اس سے بڑھ کر کیا سند اور اعزاز چاہیے۔ایک بار حضرت خلیفہ اسیح الرابع نے اس با کمال شاعرہ کو یہ فرما کر کمال کی منزل پر فائز فرما دیا: آپ خوب لکھتی ہیں۔مجھے خیال نہیں تھا کہ آپ کو فصاحت اور بلاغت میں اتنا کمال حاصل ہے۔“ ایک بار در بار خلافت سے اپنی ایک نظم کی بدولت دعاؤں کا خزانہ یوں انعام پایا جس میں آپ نے فرمایا: کچھ دن پہلے مصباح میں آپ کی ایک نظم پڑھی جو نظروں کے راستے دل میں اُترتی چلی گئی اور میں آپ کے لئے دعا کرتا رہا۔ابھی الفضل میں آپ کی نظم اسیران راہ مولا پڑھی تو جو بدلی غم کی اٹھی دل پہ تھوڑی برسادی۔ساری نظم ہی بڑی پراثر ہے اور فصیح و بلیغ مگر بعض اشعار اور بعض مصرعے تو شوخی تحریر کے فریادی بنے ہوئے ہیں۔میں نے سوچا کہ پہلے اس سے کہ میری آنکھیں خشک ہو جائیں میں آپ کو بتا دوں کہ نظم پڑھ کر اسیرانِ راہ مولا کے ساتھ ساتھ میرے دل نے آپ کو بھی دعائیں دیں۔جزاکم اللہ احسن الجزاء في الدنيا والآخرة۔محترمہ امہ الباری صاحب کو منفر دشاعرہ قرار دیتے ہوئے حضرت خلیفہ المسح الرابع " نے 13