سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 14 of 418

سیلابِ رحمت — Page 14

سیلاب رحمت اس منفر د حسن کو ہمیشہ فروغ پانے کی یوں دعا دی۔آپ نے فرمایا: آپ کی نظموں کو اللہ تعالیٰ نے ایک انفرادیت بخشی ہے۔اللہ یہ امتیاز ہمیشہ ہمیشہ قائم رکھے۔اللہ تعالیٰ نے آپ کے اشعار کو سچائی کا حسن عطا فرمایا ہے۔اللہ اس حسن کو ہمیشہ فروغ بخشتا ر ہے۔“ اور سلطنت شعر کی اس تاجور کو روحانیت کے شہنشاہ کی طرف سے کبھی یہ تاج پہنایا جاتا ہے: ماشاء اللہ آپ کے کلام میں رفتہ رفتہ ایک نئی جلا پیدا ہوتی جارہی ہے۔شاذ کے طور پر کہیں کہیں خیال پیدا ہوتا تھا کہ اصلاح کی گنجائش موجود ہے لیکن کوئی نظم یا غزل بھی بے اثر نہیں دیکھی۔بعض اشعار تو یوں اُٹھتے اور بلند ہوتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں کہ نگاہوں کے قدم روک لیتے ہیں۔زبان حال سے یہ کہتے ہوئے ہمیں سرسری نظر سے دیکھ کرا اپنی قدر شناسی کو پامال کئے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے۔احمدی شعراء کو اللہ تعالیٰ نے سچائی کی تاجوری بخشی ہے اور سچائی ہی ان کے کلام کو ایک امتیازی حسن بخشتی ہے۔آپ کا کلام بھی اس منبع حسن سے بہرہ ور ہے۔اس کے علاوہ بھی آپ کے کلام میں کچھ خوبیاں ہیں جواسے انفرادی رفعت عطا کرتی ہیں۔قافیہ کے استعمال میں اچانک ایسا نوع جو یکسانیت کو اس طرح تو ڑتا ہے کہ موسیقی پیدا ہوتی ہے۔“ امۃ الباری صاحبہ ایک خاتون شاعرہ ہیں اور ایک عورت ہونے کے ناتے بجائے اس کے کہ یہ مردوں سے پیچھے نظر آتیں، انہوں نے اپنے شعروں کے ذریعہ وہ مقام و امتیاز پایا کہ 14