سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 12 of 418

سیلابِ رحمت — Page 12

66 اور اپنے جوش اور اپنی محبت میں مردوں سے پیچھے نہ ہوں۔“ ( تفسیر کبیر جلد 8 ص54) ایک ایسی ہی جواں ہمت حوصلہ مند، جرأت و بہادری کی پیکر، اپنے اخلاص اور اپنے جوش اور محنت اور خدا داد صلاحیتوں سے مردوں سے بھی آگے بڑھ جانے والی وہ خاتون محترمہ امتہ الباری ناصر صاحبہ ہیں جن کا شمار ان انتہائی خوش قسمت احمدی شعراء میں ہوتا ہے جنہیں همیشه در بارِ خلافت سے پذیرائی بھی ملتی رہی اور قبولیت و پسندیدگی کی سند بھی عطا ہوتی رہی۔اور یہی وہ سعادت و اعزاز ہے کہ جو اس با کمال ادیبہ وشاعرہ کے ماتھے کا جھومر اور اردوادب کی اس ماہتاب کا ہالہ ہے۔زیر نظر کتاب ” سیلاب رحمت ان کے اس مقام و کمال کی ایک جھلک ہے۔اس کتاب کے ابتداء میں حضرت خلیفہ اسیح کی محبت سے چور اور خلافت کی محبت سے مخمور کراچی کی لجنہ کی انتھک محنت اور اشاعتی کارناموں کا ایک ریکارڈ ہے۔100 بہترین کتابوں کی بہترین اشاعت کے منفرد اعزاز اور ریکارڈ کی ایک تفصیل ہے جو جماعت اور با۔اور بالخصوص جماعت احمد یہ کراچی کی تاریخ کا ایک روشن باب ہے۔حضرت خلیفہ المسیح الرابع نے لجنہ کراچی کو شہد کی لکھیاں قرار دیا تھا۔شہد کی انہیں مکھیوں کا احمدیہ لٹریچر کے گل وگلشن کے پھول پھول سے جو شہد کی صورت ایک سو کتابوں کا یہ ایسا تحفہ ہے کہ جو اخلاقی و روحانی شفاء کے سامان لئے ہوئے ہے۔اس کتاب کی ایک اہم خوبی اور قابل ذکر و قابل رشک صفت یہ ہے کہ محترمہ امتہ الباری صاحبہ نے جو بھی کارنامہ سرانجام دیا، جو بھی نمایاں مقام حاصل کیا وہ انہیں خلافت کے قدموں میں عجز و انکسار کے ساتھ مزید جھکا تا چلا گیا اور اپنے عمل سے، اپنے قول سے اور فعل سے یہی 12